حدَّثنا بالحديث على وجهه أبو عمرو محمد بن جعفر بن محمد بن مَطَر الزَّاهد العَدْل إملاءً سنةَ سبعٍ وثلاثين وثلاث مئة، حدَّثنا محمود بن محمد الواسطي، حدَّثنا إبراهيم بن عبد الله أبو إسحاق الهَرَوي، حدثني عثمان بن عمر بن عثمان بن سليمان بن أبي حَثْمةَ القُرشي العَدَوي، حدثني أبي، عن جدِّي عثمان بن سليمان، عن أبيه، عن أُمِّه الشَّفاء بنت عبد الله: أنها كانت تَرقِي برُقًى في الجاهلية، وأنَّها قد كانت بايَعَت رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم بمكة قبلَ الهجرة، فقَدِمَت عليه مُهاجرةً، فقالت: يا رسول الله، إني كنتُ أَرْقي برُقًى في الجاهلية، وقد رأيتُ أن أعرِضَها عليك، فقال:"اعرِضِيها"، فعرضَتْها عليه، وكانت فيها رُقْيةُ النَّمْلة، فقال:"ارقِي بها، وعلِّميها حفصةَ"؛ باسم الله صَلَوَا صُلب جبر، تعوُّذًا (1) من أفواهِها، ولا تضرُّ أحدًا، اللهمَّ اكشفِ البأسَ ربَّ الناس، قالت: تَرقِي بها على عُودِ كُركُم سبعَ مرَّات، وتضعُه مكانًا نظيفًا، ثم تَدلُكُه على حَجَر (1) ، وتَطلِيه على النَّملة (2) (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6890 - سئل ابن معين عن عثمان فلم يعرفه
Translation: طلحہ بابر
سیدہ شفاء بنت عبداللہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ زمانہ جاہلیت میں کچھ دم (رقیہ) کیا کرتی تھیں، انہوں نے ہجرت سے پہلے مکہ مکرمہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیعت کی تھی، پھر وہ مہاجرہ بن کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں جاہلیت میں چند دم کیا کرتی تھی اور میرا ارادہ ہے کہ انہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پیش کر دوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں پیش کرو“، چنانچہ انہوں نے وہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنائے جن میں ”نملہ“ (ایک قسم کے جلدی زخموں) کا دم بھی شامل تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے ذریعے دم کیا کرو اور اسے حفصہ (رضی اللہ عنہا) کو بھی سکھا دو“، (وہ کلمات یہ تھے:) «بِسْمِ اللهِ صَلَوَا صُلْبُ جَبْرٍ، تَعَوُّذًا مِنْ أَفْوَاهِهَا، وَلَا تَضُرُّ أَحَدًا، اللهُمَّ اكْشِفِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ» ”اللہ کے نام سے، جبر (نامی شخص) کی پشت کی نمازیں (مراد شفا ہے)، ان (زخموں) کے مونہوں سے پناہ مانگتے ہوئے، اور یہ کسی کو نقصان نہ پہنچائے، اے اللہ! اے لوگوں کے رب! اس تکلیف کو دور فرما“، سیدہ شفاء رضی اللہ عنہا بتاتی ہیں کہ وہ اس دم کو ہلدی کی لکڑی پر سات مرتبہ پڑھتی تھیں اور اسے کسی پاک صاف جگہ رکھ دیتی تھیں، پھر اسے پتھر پر رگڑ کر ان زخموں پر لیپ کر دیتی تھیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7064]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره دون ذكر لفظ الرقية، فقد انفرد به عثمان بن عمر الحثمي، قال ابن معين: لا أعرفه، وقال ابن عدي: مجهول.» [ترقيم الرساله 7064] [ترقيم الشركة 6984] [ترقيم العلميه 6890]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره دون ذكر لفظ الرقية
Grade: صحيح لغيره دون ذكر لفظ الرقية