حدثنا أبو عبد الله الأصفهاني، حدثنا الحسن بن الجهم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر قال: وصفية بنت عبد المطلب بن هاشم وأمها هالة بنت وهيب بن عبد مناف بن زُهرة بن كلاب، وهي أختُ حمزة بن عبد المطلب لأمه، كان تزوَّجها في الجاهلية الحارثُ بن حرب بن أمية بن عبد شمس، فولدت له صَفيًّا (1) ، ثم خَلَفَ عليها العوام بن خُوَيلد بن أسد، فولدت له الزبير والسائب وعبد الكعبة، وأسلمت وبايعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وهاجرت إلى المدينة، وعاشت بعده إلى خلافة عمر بن الخطاب، ورَوَت عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے مروی ہے، انہوں نے کہا: سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب بن ہاشم کی والدہ ہالہ بنت وہیب بن عبدمناف بن زہرہ بن کلاب تھیں، وہ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب کی مادری بہن تھیں، جاہلیت میں ان کا نکاح حارث بن حرب بن امیہ بن عبدشمس سے ہوا تھا جن سے ان کا بیٹا صفی پیدا ہوا، پھر ان کے بعد عوام بن خویلد بن اسد ان کے نکاح میں آئے جن سے ان کے ہاں زبیر، سائب اور عبدالکعبہ پیدا ہوئے، انہوں نے اسلام قبول کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی اور مدینہ ہجرت کی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت تک زندہ رہیں اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے احادیث روایت کی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7038]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7038] [ترقيم الشركة 6959]