حدثني علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا أحمد بن علي الأبَّار، حدثنا الحسن بن حمّادٍ سَجادةُ، حدثني يحيى بن سعيد الأموي، حدثنا أبو معاذ سليمان بن الأرقم الأنصاري، عن الزُّهْري، عن عُروة، عن عائشة ﵂ قالت: أهديت مارية إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ومعها ابن عمّ لها، قالت: فوقع عليها وقعةً فاستمرت حاملًا، قال: فعزلها عند ابن عمها، قال: فقال أهلُ الإفكِ والزُّور: من حاجته إلى الولد ادعى ولد غيره، قال: وكانت أمَةً قليلةَ اللبن فابتيعت له ضائنةُ لَبون فكان يُغذَّى بلَبَنِها فحسن عليه لحمُه، قالت عائشة: فدُخِلَ به على النَّبيّ صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم، فقال:"كيف ترين؟" فقلتُ: من غُذِّي بلبن الضأن ليحسُنُ لحمه، قال:"ولا الشَّبَه؟" قالت: فحملني ما يحملُ النِّساءَ من الغَيرة أن قلتُ: ما أَرَى شَبَهًا، ثم قلت: وبلغ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ما يقول الناسُ، فقال لعليٍّ:"خُذ هذا السيف فانطلق فاضرِبْ عُنق ابن عمّ مارية حيث وجدته" قال: فانطلق فإذا هو في حائط على نخلة يخترِفُ رُطَبًا، قال: فلما نظر إلى عليّ ومعه السيفُ استقبلَتْه رِعدة، قال: فسقطتِ الخِرقةُ، فإذا هو لم يَخلُق اللهُ ﷿ له ما للرجال، شيء ممسوحٌ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6821 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ کیا گیا اور ان کے ہمراہ ان کا ایک چچا زاد بھائی بھی تھا، وہ حاملہ ہو گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ان کے چچا زاد کے پاس الگ کر دیا، اس پر اہلِ افک اور اہلِ جھوٹ نے کہا کہ اولاد کی تمنا میں کسی اور کی اولاد کو اپنی کہہ لیا گیا ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ماریہ کے پاس دودھ کم تھا تو ان کے لیے ایک دودھ دینے والی بھیڑ خریدی گئی جس کے دودھ سے بچے (ابراہیم) کی پرورش کی گئی اور وہ خوب صحت مند ہو گئے، ایک دن انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں یہ بچہ کیسا لگا؟“ میں نے (غیرت کی وجہ سے) کہا: جس کی پرورش بھیڑ کے دودھ پر ہو اس کا گوشت تو اچھا ہو ہی جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں مشابہت نظر نہیں آتی؟“ میں نے غیرت کے زیر اثر کہہ دیا کہ مجھے کوئی مشابہت نظر نہیں آتی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک لوگوں کی باتیں پہنچیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”یہ تلوار لو اور ماریہ کے اس چچا زاد کو جہاں پاؤ اس کی گردن اڑا دو“، سیدنا علی وہاں پہنچے تو وہ ایک باغ میں کھجور کے درخت پر پھل توڑ رہا تھا، جب اس نے علی رضی اللہ عنہ کو ننگی تلوار کے ساتھ دیکھا تو وہ لرز گیا اور اس کی تہبند گر گئی، تب معلوم ہوا کہ وہ مردانہ اعضاء سے محروم (مجبوب) ہے اور اللہ نے اسے مردوں والی کوئی چیز عطا ہی نہیں کی تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6991]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا،من أجل سليمان بن الأرقم. وقد سبق للحاكم أن قال عقب الرواية (638): سليمان بن أرقم ليس من شرط هذا الكتاب.» [ترقيم الرساله 6991] [ترقيم الشركة 6912] [ترقيم العلميه 6821]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا