حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالويه، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: ثم وَلَدَت الرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مارية بنت شمعون، وهي التي أهداها إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم المُقوقس صاحب الإسكندرية، وأهدى معها أختها سيرينَ وخَصِيًّا يقال له: مأبور، فوهب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم سيرين لحسان بن ثابت. والمقوقس من القبط وهم نصارى. وولدت مارية لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إبراهيم في ذي الحجة سنة ثمان من الهجرة، ومات إبراهيم ﵇ بالمدينة وهو ابن ثمانية عشر شهرًا.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاں ماریہ بنت شمعون کے بطن سے ولادت ہوئی، یہ وہی خاتون ہیں جنہیں اسکندریہ کے حاکم مقوقس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں بطور ہدیہ بھیجا تھا، اس نے ان کے ہمراہ ان کی بہن سیرین اور ایک مأبور نامی خادم بھی بھیجا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیرین کو حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو ہبہ کر دیا تھا۔ مقوقس کا تعلق قبطیوں سے تھا اور وہ نصرانی تھے، سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم کی ولادت ذوالحجہ سنہ 8 ہجری میں ہوئی، اور ابراہیم علیہ السلام کی وفات مدینہ منورہ میں اٹھارہ ماہ کی عمر میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6989]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6989] [ترقيم الشركة 6910]