☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6985
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6985
قال: وذكر هشام بن محمد: أنَّ ابنَ الغَسِيل حدثه عن حمزة بن أبي أسيد الساعدي، عن أبيه، وكان بدريًا قال: تزوّج رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أسماء بنت النعمان الجونيّة، فأرسلني فجئتُ بها، فقالت حفصة لعائشة: اخضبيها أنتِ، وأنا أمشُطُها، ففعلتا، ثم قالت لها إحداهما: إن النَّبيّ صلى الله عليه و آله وسلم يعجبه من المرأة إذا دخلت عليه أن تقول: أعوذُ بالله منك، فلما دخلت عليه أغلق الباب وأرخى السِّترَ مدَّ يده إليها، فقالت: أعوذُ بالله منك، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بكُمِّه على وجهه، فاستَتَرَ به، وقال:"عُذتِ مَعَاذًا" ثلاث مرات. قال أبو أسيد: ثم خرج عليَّ فقال:"يا أبا أسيد، ألحقها بأهلها، ومتِّعها برازِقِيَّين" يعني كِرباسين، فكانت تقول: ادعُونِي الشَّقيَّة (1) . قال ابن عمر قال هشام بن محمد: فحدثني زهير بن معاوية الجعفي: أنها ماتت كَمَدًا.
Translation: طلحہ بابر
حمزہ بن ابی اسید ساعدی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ بدری صحابی تھے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسماء بنت نعمان جونیہ سے نکاح کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بھیجا تو میں اسے لے آیا، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے کہا: ”اسے تم مہندی لگاؤ اور میں اسے کنگھی کرتی ہوں“، انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر ان میں سے ایک نے اس سے کہا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عورتوں کی یہ بات پسند ہے کہ جب وہ ان کے پاس داخل ہوں تو کہیں: میں آپ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں“، چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، دروازہ بند کر دیا اور پردہ گرا دیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان کی طرف بڑھایا تو اس نے کہا: ”میں آپ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی آستین اپنے چہرے پر رکھ کر خود کو ڈھانپ لیا اور تین مرتبہ فرمایا: «عُذْتِ مَعَاذًا» ”تو نے ایک بہت بڑی پناہ گاہ کی پناہ مانگی ہے“۔ ابو اسید کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لائے اور مجھ سے فرمایا: ”اے ابو اسید! اسے اس کے گھر والوں کے پاس پہنچا دو اور اسے دو کتان کے کپڑے دے دو“، وہ خاتون اس کے بعد کہا کرتی تھی: ”مجھے شقیہ (بدقسمت) کہہ کر پکارا کرو“۔ ہشام بن محمد کہتے ہیں کہ زہیر بن معاویہ جعفی نے بتایا کہ وہ اسی غم کی وجہ سے وفات پا گئیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6985]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف واه كما قال الذهبي في "تلخيصه"، هشام بن محمد» [ترقيم الرساله 6985] [ترقيم الشركة 6906]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف واه كما قال الذهبي في "تلخيصه"
Grade: إسناده ضعيف واه كما قال الذهبي في "تلخيصه"
← Previous Hadith (6984) Back to Bab Next Hadith → (6986)