☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6983
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6983
حدثنا بشرح هذه القصة أبو عبد الله الأصبهاني (2) ، حدثنا الحسن بن الجَهم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، حدثنا محمد بن يعقوب بن عتبة، عن عبد الواحد بن أبي عون الدَّوْسي قال: قَدِمَ النُّعمان بن أبي الجَون الكندي وكان ينزل وبنو أبيه نجدًا ممّا يلي الشَّرَبَّة (3) ، فَقَدِمَ على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مُسلِمًا، فقال: يا رسول الله، ألا أزوِّجُك أجمل أيمٍ في العرب؟ كانت تحتَ ابن عَمٍّ لها فتُوفي عنها فتأيَّمت، وقد رَغِبَت فيك وحطَّت إليك (4) ، فتزوجها رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم على اثنتي عشرة أُوقيةً ونَشٍّ، فقال: يا رسول الله، لا تُقصِّرْ بها في المهر، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما أصدَقتُ أحدًا من نسائي فوق هذا، ولا أُصدِقُ أحدًا من بناتي فوق هذا، فقال النُّعمان: ففيك الأسى، فقال: فابعث يا رسولَ الله إلى أهلك من يَحمِلُهم إليك، فإني خارج مع رسولك فمرسل أهلك معه. فبعث رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم معه أبا أسيد الساعدي فلما قَدِمَا عليها جلست في بيتها، وأذنت له أن يدخُلَ، فقال أبو أسيد: إنَّ نساءَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لا يراهنَّ الرجال، قال أبو أسيد - وذلك بعد أن نزلَ الحِجاب، فأرسلت إليه: فتستَّري لا تُري (5) ، قال: حِجابٌ بينك وبين من تكلِّمين (6) من الرجال إِلَّا ذا مَحْرَم منكِ، فَفَعَلَت، فقال أبو أسيد: فأقمتُ ثلاثة أيام، ثم تحملتُ مع الظَّعينة على جَمَل في مِحَفَّة، فأقبلتُ بها حتى قدمت المدينة، فأنزلتها في بني ساعدة، فدخل عليها نساء الحي فرحَّبْنَ (1) بها وسهَّلَنَ، وخرَجْنَ من عندها فذكَرْنَ جمالها، وشاع ذلك بالمدينة، وتحدثوا بقدومها. قال أبو أُسيد الساعدي: ورجعت إلى النَّبيّ صلى الله عليه و آله وسلم وهو في بني عمرو بن عوف، فأخبرته، ودخل عليها داخل من النساء لما بلغهنَّ من جمالها، وكانت من أجمل النِّساء، فقالت (2) : إِنَّكِ من الملوك، فإن كنتِ تُريدين أن تَحظَيْ عند رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فاستعيذي منه، فإنك تحظين عندَه ويَرغَبُ فيك (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6816 - سنده واه
Translation: طلحہ بابر
عبدالواحد بن ابی عون دوسی سے مروی ہے، انہوں نے کہا: نعمان بن ابی الجون کندی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ اور اس کے خاندان کے لوگ نجد کے اس علاقے میں رہتے تھے جو شربہ سے متصل ہے، اس نے اسلام قبول کیا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا میں آپ کا نکاح عرب کی ایک نہایت خوبصورت بیوہ خاتون سے نہ کر دوں؟ وہ اپنے چچازاد کے نکاح میں تھی جو وفات پا گیا، اب وہ بیوہ ہے اور آپ کے نکاح میں آنے کی بے حد خواہش رکھتی ہے“، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے بارہ اوقیہ اور ایک «نَشٌّ» (آدھا اوقیہ) مہر پر نکاح کر لیا۔ اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اس کا مہر کم نہ رکھیں“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنی ازواج میں سے کسی کا مہر اس سے زیادہ نہیں رکھا اور نہ ہی اپنی بیٹیوں میں سے کسی کا مہر اس سے زیادہ مقرر کیا ہے“، نعمان نے کہا: ”آپ کی اتباع ہی میں تسلی ہے“، پھر اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اپنے کسی قاصد کو بھیج دیں جو اسے آپ کے پاس لے آئے، میں آپ کے قاصد کے ساتھ جا رہا ہوں اور آپ کے گھر والوں کو اس کے ہمراہ روانہ کر دوں گا“۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے ساتھ سیدنا ابو اسید ساعدی رضی اللہ عنہ کو بھیجا، جب وہ دونوں وہاں پہنچے تو وہ خاتون اپنے گھر میں تھی اور اس نے انہیں اندر آنے کی اجازت دی، سیدنا ابو اسید نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج کو غیر مرد نہیں دیکھتے“، اور یہ حکم پردے (حجاب) کے احکامات نازل ہونے کے بعد کا تھا، اس خاتون نے کہلا بھیجا کہ (پھر میں کیا کروں؟) تو انہوں نے کہا: ”تم پردہ کر لو، تمہارے اور ان مردوں کے درمیان جن سے تم گفتگو کرو گی ایک حجاب ہونا چاہیے سوائے ان کے جو تمہارے محرم ہوں“، چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔ ابو اسید کہتے ہیں کہ میں وہاں تین دن ٹھہرا، پھر اسے اونٹ پر موجود ایک پالکی میں بٹھا کر مدینہ لے آیا اور اسے بنو ساعدہ کے ہاں ٹھہرایا، محلے کی عورتیں اس کے پاس آئیں، اسے خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی، جب وہ وہاں سے نکلیں تو اس کے حسن و جمال کا ذکر کرنے لگیں، یہ بات مدینہ میں پھیل گئی اور اس کی آمد کے چرچے ہونے لگے۔ سیدنا ابو اسید ساعدی کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس واپس آیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت بنو عمرو بن عوف کے پاس تھے، میں نے انہیں اطلاع دی، پھر جب عورتوں کو اس کے حسن کا پتا چلا تو ایک خاتون (حسد یا سازش کے طور پر) اس کے پاس آئی اور کہنے لگی: ”تم تو شاہی خاندان سے ہو، اگر تم چاہتی ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاں تمہارا مقام بلند ہو جائے تو جب وہ تمہارے قریب آئیں تو تم ان سے اللہ کی پناہ مانگنا، اس طرح تمہاری قدر و منزلت ان کے ہاں بڑھ جائے گی اور وہ تمہیں زیادہ رغبت سے دیکھیں گے“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6983]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف محمد بن يعقوب بن عتبة فيه جهالة، والخبر معضل.» [ترقيم الرساله 6983] [ترقيم الشركة 6904] [ترقيم العلميه 6816]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف محمد بن يعقوب بن عتبة فيه جهالة
Grade: إسناده ضعيف محمد بن يعقوب بن عتبة فيه جهالة
← Previous Hadith (6982) Back to Bab Next Hadith → (6984)