☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6969
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6969
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا محمد بن عبد الوهاب العَبْدي، أخبرنا جعفر بن عون، أخبرنا ابن جُرَيج، عن عطاء قال: حضرنا مع ابن عباس جنازة ميمونة بسَرِفَ، فقال ابن عباس: هذه ميمونة، إذا رفعتم نَعْشَها فلا تُزَعزعوها ولا تُزلزِلُوها، فإنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان عنده تسع نسوة، كان يَقسِمُ لثمانٍ، وواحدة لم يكن يَقسِمُ لها. قال عطاء: هي صفية (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه!
Translation: طلحہ بابر
عطاء سے روایت ہے کہ ہم سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ہمراہ مقامِ سرف پر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے جنازے میں شریک تھے، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ میمونہ رضی اللہ عنہا ہیں، جب تم ان کا جنازہ اٹھاؤ تو اسے زیادہ حرکت نہ دینا اور نہ ہی جھٹکے دینا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نکاح میں نو ازواج تھیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آٹھ کے درمیان باری تقسیم فرماتے تھے اور ایک کے لیے باری مقرر نہ تھی۔“ عطاء کہتے ہیں: وہ (جن کی باری مقرر نہ تھی) سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا تھیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6969]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وابن جريج صرَّح بالتحديث عند البخاري وغيره فانتفت شبهة تدليسه.» [ترقيم الرساله 6969] [ترقيم الشركة 6890]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (6968) Back to Bab Next Hadith → (6970)