قال ابن عمر: وحدثني حزام بن هشام، عن أبيه قال: قالت جُويرية بنت الحارث: رأيتُ قبل قُدومِ النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم بثلاثِ ليالٍ كأنَّ (2) القمر أقبلَ يسيرُ من يثربَ حتى وقع في حَجْري، فكرهتُ أن أخبرَ بها أحدًا من الناس، حتى قَدِمَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلما سُبِينا رجوتُ الرؤيا، فلما أعتقني وتزوّجني، والله ما كلَّمتُه في قومي حتى كان المسلمون هم الذين أرسَلُوهم، وما شَعَرتُ [إلَّا] بجارية من بنات عمِّي تُخبِرني الخبرَ، فَحَمِدتُ الله ﷿ (3) .
Translation: طلحہ بابر
سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تشریف آوری سے تین رات پہلے میں نے خواب دیکھا کہ گویا چاند یثرب سے چل کر آیا اور میری گود میں آ گرا، میں نے یہ بات کسی کو بتانا پسند نہ کیا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے آئے، جب ہم قید ہوئے تو مجھے اپنے خواب کی تعبیر کی امید ہوئی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے آزاد کر کے مجھ سے نکاح فرما لیا تو اللہ کی قسم! میں نے اپنی قوم کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی بات نہ کی یہاں تک کہ مسلمانوں نے خود ہی انہیں رہا کر دیا، مجھے تو اس وقت پتا چلا جب میری ایک چچا زاد لڑکی نے آ کر مجھے یہ خبر دی، جس پر میں نے اللہ عزوجل کا شکر ادا کیا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6948]
تخریج الحدیث
«من فوق الواقديّ لا بأس بهم.» [ترقيم الرساله 6948] [ترقيم الشركة 6868]
الحكم على الحديث
من فوق الواقديّ لا بأس بهم.
Grade: من فوق الواقديّ لا بأس بهم.