حَدَّثَنَا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا عبد الله بن [أبي] أسامة الحَلَبيّ، حَدَّثَنَا حجاج بن أبي مَنيع، عن جدِّه، عن الزُّهْري قال: فتزوَّج رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أمَّ حبيبةَ بنت أبي سفيان، وكانت قبلَه تحت عُبيد الله بن جحش الأسَدي أسَد خزيمة، فمات عنها بأرضِ الحبشة، وكان خَرَج بها من مكةَ مهاجرًا، ثم افتُتنَ وتنصَّر، فمات وهو نصرانيّ (1) ، وأبَتْ أمُّ حبيبة بنت أبي سفيان أن تتنصَّر، وأتمَّ الله تعالى لها الإسلامَ والهجرةَ حتَّى قَدِمَت المدينة، فخَطَبها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فزوجها إياه عثمانُ بن عفان. قال الزُّهْري: وقد زعموا: أنَّ النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم كَتَبَ إلى النَّجاشي فزوَّجها إياه، وساق عنه (1) أربعينَ أُوقيَّة (2) .
Translation: طلحہ بابر
امام زہری سے روایت ہے کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا، وہ اس سے قبل عبیداللہ بن جحش اسدی کے نکاح میں تھیں جو حبشہ کی سرزمین میں ان سے جدا ہو کر فوت ہوا، وہ انہیں مکہ سے ہجرت کروا کے ساتھ لے گیا تھا مگر وہاں جا کر وہ فتنے میں پڑ گیا اور نصرانی بن گیا اور نصرانیت کی حالت ہی میں مرا، جبکہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے نصرانی ہونے سے انکار کر دیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے اسلام اور ہجرت کی فضیلت کو برقرار رکھا یہاں تک کہ وہ مدینہ آگئیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں نکاح کا پیغام دیا تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان کا نکاح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کر دیا۔ زہری کہتے ہیں: لوگوں کا یہ بھی بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شاہِ نجاشی کو خط لکھا تھا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نکاح ان سے کر دیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے چالیس اوقیہ مہر ادا کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6923]
تخریج الحدیث
«إسناده إلى الزهري جيد على وهم في بعض ألفاظه كما سيأتي.» [ترقيم الرساله 6923] [ترقيم الشركة 6843]