☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6900
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6900
حَدَّثَنَا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حَدَّثَنَا هشام بن علي السَّدوسي، حَدَّثَنَا موسى بن إسماعيل، حَدَّثَنَا حماد بن سَلَمة، عن علي بن زيد، عن سعيد بن المسيّب قال: آمَتْ حفصةُ بنت عمر بن الخطاب من زوجِها، وآمَ عثمانُ من رُقيَّة، فمرَّ عمرُ بعثمان فقال: هل لك في حفصة؟ فلم يُحِرْ إليه شيئًا، فأتى عمر النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال: ألم تَرَ إلى عثمانَ، عرضتُ عليه حفصةَ فأعرضَ عنّي ولم يُحِرْ إليَّ شيئًا، فقال النَّبِيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"فخيرٌ من ذلك، أتزوَّجُ أنا حفصة، وأُزوِّجُ عثمانَ أمَّ كُلثوم"، فتزوَّج النَّبِيُّ صلى الله عليه و آله وسلم حفصةَ، وزوج عثمانَ أُمَّ كُلثوم بنت رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6751 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا اپنے شوہر کی وفات سے بیوہ ہو گئیں، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا وفات پا گئیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا گزر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو انہوں نے پوچھا: ”کیا تمہیں حفصہ سے نکاح میں دلچسپی ہے؟“ مگر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”کیا آپ نے عثمان کو نہیں دیکھا؟ میں نے ان کے سامنے حفصہ کی پیشکش کی تو انہوں نے مجھ سے اعراض کیا اور کوئی جواب نہیں دیا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے بہتر صورت ہو گی، میں حفصہ سے نکاح کروں گا اور عثمان کا نکاح ام کلثوم سے کر دوں گا۔“ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرما لیا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے کر دیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6900]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناده ضعيف من أجل علي بن زيد: وهو ابن جُدعان.» [ترقيم الرساله 6900] [ترقيم الشركة 6820] [ترقيم العلميه 6751]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره
← Previous Hadith (6899) Back to Bab Next Hadith → (6901)