حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفان العامري، حدثنا زيد بن الحُبَاب، حدثنا موسى بن عُبيدة، عن أخيه عبد الله بن عُبيدة، عن عُرْوة بن الزُّبير، عن أبيه قال: كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم جالسًا بقُباءٍ ومعه نَفَرٌ، فقام مصعب بن عُمير عليه بُرْدة ما تكادُ تواريه، فنَكَسَ القومُ، فجاء فسلَّم فردُّوا عليه، فقال فيه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم خيرًا وأثنى عليه، ثم قال:"لقد رأيتُ هذا عند أبَويهِ بمكة يُكرِمانِه ويُنعِّمانِه وما فتًى من فِتيان قريش مثلَه، ثم خرج من ذلك ابتغاءَ مرضاةِ الله ونُصرةِ رسولِه، أمَا إنه لا يأتي عليكم إلَّا كذا وكذا حتى يُفتحَ عليكم فارسُ والرُّومُ، فيغدو أحدُكم في حُلَّة ويروحُ في حُلَّة، ويُغدَى عليكم بقَصْعةٍ ويُراحُ عليكم بقَصْعة"، قالوا: يا رسولَ الله، نحن اليومَ خيرٌ أو ذلك اليومَ؟ قال:"بل أنتم اليومَ خيرٌ منكم ذلك اليومَ، أما لو تعلمون من الدنيا ما أعلمُ، لاستراحَتْ أنفسُكم منها" (1) . ذكرُ أبي سَلَمة بن عبد الأسد المخزومي ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6640 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عروہ بن زبیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قباء میں چند لوگوں کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ اسی اثنا میں سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ سامنے آئے جنہوں نے ایک ایسی چادر اوڑھی ہوئی تھی جو ان کے پورے بدن کو بمشکل چھپا رہی تھی، تو لوگوں نے (ان کی تہی دستی دیکھ کر) سر جھکا لیے، انہوں نے آ کر سلام کیا تو لوگوں نے سلام کا جواب دیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے بارے میں کلماتِ خیر ارشاد فرمائے اور ان کی تعریف کی، پھر فرمایا: ”میں نے اسے مکہ میں اپنے والدین کے پاس دیکھا ہے جہاں وہ اسے بڑی عزت اور ناز و نعمت میں رکھتے تھے اور قریش کا کوئی جوان اس جیسا (خوبصورت و خوشحال) نہ تھا، پھر یہ سب کچھ چھوڑ کر صرف اللہ کی رضا اور اس کے رسول کی نصرت کے لیے نکل کھڑا ہوا، یاد رکھو! تم پر ایسا وقت آئے گا جب فارس اور روم فتح کر لیے جائیں گے، تم میں سے کوئی صبح کو ایک لباس پہنے گا تو شام کو دوسرا، اور صبح و شام تمہارے سامنے (لذیذ کھانوں کے) پیالے بھر بھر کر لائے جائیں گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم اس دن بہتر ہوں گے یا آج؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ تم آج کے دن ان (آنے والے) دنوں سے بہتر ہو، کیونکہ اگر تم دنیا کی وہ حقیقت جان لو جو میں جانتا ہوں، تو تمہارے نفس اس سے بیزار ہو جائیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6785]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف من أجل موسى بن عبيدة، وهو الربذي، والحديث عند من أخرجه إنما هو من مرسل عروة، ليس فيه أبوه الزبير.» [ترقيم الرساله 6785] [ترقيم الشركة 6705] [ترقيم العلميه 6640]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره