حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا أَسدُ بن موسى، حدثنا ابن لَهِيعة، حدثنا أبو هُبَيرة، أَنَّ أَبا تَمِيمٍ الجَيْشاني عبدَ الله ابنَ مالك أخبره، أنه سمع عمرَو بنَ العاص يقول: أخبرني رجلٌ من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إنَّ الله ﵎ قد زادكم صلاةً، فصلُّوها فيما بينَ صلاةِ العِشاء إلى صلاةِ الصُّبح، وهي الوِترُ". وإنَّه أبو بَصْرة الغِفاري. قال أبو تَميمٍ: فكنت أنا وأبو ذرٍّ قاعدَينِ، فأخَذ بيدي أبو ذرٍّ فانطلقنا إلى أبي بَصْرة، فوجدناه عندَ الباب الذي عندَ دارِ عَمرو، فقال له أبو ذر يا أبا بَصْرة، أنت سمعتَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إنَّ الله ﵎ زادكم صلاةً، فَصَلُّوها فيما بينَ صلاةِ العشاءِ إلى صلاةِ الصُّبح؛ الوِترُ الوِترُ"؟ قال: نعم (1) . ذكرُ ابنه بَصْرة بن أبي بَصْرة ﵁-
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک صحابی نے خبر دی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ عزوجل نے تمہارے لیے ایک نماز کا اضافہ فرمایا ہے، پس تم اسے عشاء اور صبح کی نماز کے درمیان پڑھا کرو اور وہ وتر ہے۔“ اور وہ (خبر دینے والے) صحابی سیدنا ابو بصرہ غفاری رضی اللہ عنہ تھے۔ ابو تمیم کہتے ہیں کہ میں اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے، تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور ہم سیدنا ابو بصرہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ہم نے انہیں سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے گھر کے دروازے کے پاس پایا، تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: اے ابوبصرہ! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”بے شک اللہ عزوجل نے تمہارے لیے ایک نماز کا اضافہ فرمایا ہے، پس تم اسے عشاء اور صبح کی نماز کے درمیان پڑھا کرو، وہ وتر ہے، وہ وتر ہے“؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6658]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عبد الله بن لَهِيعة، فإنه وإن كان سيئ الحفظ وكان قد اختلط، فقد رواه عنه غير واحد ممن سمع منه قبل احتراق كتبه واختلاطه، ثم إنه قد توبع.» [ترقيم الرساله 6658] [ترقيم الشركة 6578]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح