أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، عن ابن عُيَينة، أخبرني عمرو بن دينار، عن طاووس، عن ابن عبّاس قال: قام عمرُ على المِنبَر فقال: أُذكِّرُ امْرَأً سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه و آله وسلم قَضَى في الجَنِينَ، فقام حَمَلُ بن مالك بن النابغة الهُذَلي فقال: يا أميرَ المؤمنين، كنت بين جارتَينِ (1) -يعني ضَرَّتَين- فجَرَحَت- أو ضربَت - إحداهما الأخرى بعمودِ ظُلَّتِها، فقتلَتْها وقتلتْ ما في بطنها، فقَضَى النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم في الجَنِين بغُرَّةٍ: عبدٍ أو أمةٍ، فقال عمر: الله أكبر، لو لم نَسمَعْ بهذا قَضَينا (2) بغيرِه (3) . ذكرُ عَقِيل بن أبي طالب ﵁- وكان من حقِّ شَرَفه ونَسَبِه أن يُقرَّبَ ذِكرُه من إخوته وعَشيرته، وإنما تأخَّر لقِلَّة روايتِه وذكره في مسانيد الأئمَّة ﵃.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں اس شخص کو (اللہ کا واسطہ دے کر) یاد دلاتا ہوں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جنین (پیٹ میں موجود بچے) کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے سنا ہو،“ تو حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! میں دو عورتوں (سوکنوں) کے درمیان تھا، ان میں سے ایک نے دوسری کو اپنے خیمے کے ستون سے زخمی کر دیا -یا مارا- جس سے وہ عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ دونوں مر گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جنین کے بارے میں ایک ”غُرَّہ“ (یعنی ایک غلام یا لونڈی بطورِ دیت) دینے کا فیصلہ فرمایا،“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ اکبر! اگر ہم یہ (حدیث) نہ سنتے تو ہم اس کے علاوہ کچھ اور فیصلہ کر دیتے۔“
سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا تذکرہ؛ ان کے شرف اور نسب کا تقاضا تو یہ تھا کہ ان کا ذکر ان کے بھائیوں اور قبیلے کے ساتھ ہی کیا جاتا، لیکن ان کا ذکر ائمہ کی مسانید میں مرویات کی کمی کی وجہ سے مؤخر ہو گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6603]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،إسحاق بن إبراهيم: هو الدَّبَري.» [ترقيم الرساله 6603] [ترقيم الشركة 6524]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح