☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6560
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6560
أخبرني أبو الوليد الإمام وأبو بكر بن قُرَيش قالا: أخبرنا الحسن بن سفيان. وأخبرني محمد بن المؤمَّل، حدثنا الفضل بن محمد؛ قالا: حدثنا أحمد بن المِقْدام، حدثنا أَصرَمُ بن حَوشَب، حدثنا إسحاق بن واصل الضَّبِّي، عن أبي جعفر محمد بن علي بن الحسين قال: قلنا لعبد الله بن جعفر بن أبي طالب: حدِّثنا ما سمعتَ من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وما رأيتَ منه، ولا تحدِّثنا عن غيره وإن كان ثِقةً، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ما بين السُّرّةِ إلى الرُّكْبة عَوْرةُ". وسمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الصَّدقةُ في السِّر تُطفئُ غضبَ الربِّ". وسمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"شِرارُ أمَّتي قومٌ وُلِدوا في النَّعيم وغُذُّوا به، يأكلون من الطعام ألوانًا، ويَلبَسُون من الثياب ألوانًا، ويَركَبون من الدوابِّ ألوانًا، يَتشدَّقُون في الكلام". وسمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وأتاه ابنُ عبّاس فقال: إني انتهيتُ إلى قوم وهم يَتحدَّثون، فلما رأَوْنِي نَكَسُوا واستَثقَلوني، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: وقد فَعلوها؟! والذي نفسي بيده لا يؤمنُ أحدُهم حتى يُحبَّكم لحُبِّي، أيَرجُونَ أن يَدخُلوا الجنةَ بشفاعتي ولا يَرجُوها بنو عبدِ المطَّلب" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6418 - أظنه موضوعا
Translation: طلحہ بابر
ابوجعفر محمد بن علی بن حسین سے روایت ہے کہ ہم نے سیدنا عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: آپ ہمیں وہ احادیث سنائیں جو آپ نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہوں اور جو آپ نے خود بچشمِ خود ملاحظہ کیا ہو، ہمیں کسی اور کے واسطے سے حدیث نہ سنائیں خواہ وہ کتنا ہی ثقہ کیوں نہ ہو، تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ناف سے لے کر گھٹنے تک کا حصہ ستر (پردہ) ہے۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”پوشیدہ طور پر دیا گیا صدقہ رب کے غضب کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت کے بدترین لوگ وہ ہیں جو ناز و نعمت میں پیدا ہوئے اور اسی میں ان کی پرورش ہوئی، وہ رنگ برنگے کھانے کھاتے ہیں، طرح طرح کے لباس پہنتے ہیں، مختلف اقسام کی سواریوں پر سوار ہوتے ہیں اور گفتگو میں لفاظی و بناوٹ سے کام لیتے ہیں۔“ اور میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما تشریف لائے اور عرض کیا: میں کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا جو آپس میں باتیں کر رہے تھے، لیکن جب انہوں نے مجھے دیکھا تو خاموش ہو گئے اور مجھے (اپنی محفل میں) بوجھ محسوس کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا انہوں نے ایسا کیا ہے؟! اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! ان میں سے کوئی بھی اس وقت تک (کامل) مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ میری محبت کی خاطر تم سے محبت نہ کرے، کیا وہ اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ میری شفاعت کے ذریعے جنت میں داخل ہوں گے جبکہ بنو عبدالمطلب اس کی امید نہ رکھیں (یعنی ان کا حق تو سب سے زیادہ ہے)۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6560]
تخریج الحدیث
«إسناده تالف، قال الذهبي في "تلخيص المستدرك": أظنه موضوعًا، فإسحاق متروك، وأصرم متهم بالكذب. وقال في ترجمة إسحاق من "ميزان الاعتدال": من الهَلكي، فمن بلاياه التي أوردها الأزدي مرفوعًا … وساق هذا الحديث، ثم قال: الجميع من رواية أصرم بن حوشب وليس بثقة عنه، وهو هالك.» [ترقيم الرساله 6560] [ترقيم الشركة 6482] [ترقيم العلميه 6418]
الحكم على الحديث
إسناده تالف
Grade: إسناده تالف
← Previous Hadith (6559) Back to Bab Next Hadith → (6561)