☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6553
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6553
أخبرني أبو الحسين محمد بن أحمد بن تَميم القَنطَري، حدثنا أبو قِلابةَ، حدثنا أبو عاصم، أخبرنا ابن جُرَيج، عن جعفر بن خالد بن سارَةَ، عن أبيه، عن عبد الله بن جعفر قال: لو رأيتَني وعُبيد الله وقُثَمَ ونحن نلعبُ، إذْ مرَّ بنا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"ارفَعُوا هذا إليَّ"، فحَمَلَني أمامَه، وقال لقُثَم:"ارفَعُوا هذا إليَّ"، فجعله وراءَه، وكان عبيدُ الله أحبَّ إلى عبّاس من قُثَم، ما استَحيَى من عمِّه، قال: قلت: ما فعل قثمُ؟ قال: استُشهِد، قال: قلت: اللهُ ورسولُه أعلمُ بالخِيَرةِ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6411 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
جعفر بن خالد بن سارہ اپنے والد سے، وہ سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: کاش تم مجھے، عبیداللہ اور قثم کو دیکھتے جب ہم بچے تھے اور کھیل رہے تھے، اسی دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہمارے پاس سے گزر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اٹھا کر میرے پاس لاؤ،“ اور مجھے اپنی سواری پر اپنے سامنے بٹھا لیا، پھر قثم کے متعلق فرمایا: ”اسے بھی اٹھا کر میرے پاس لاؤ،“ اور اسے اپنے پیچھے بٹھا لیا، جبکہ عبیداللہ (اپنے بھائی) قثم کی نسبت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو زیادہ محبوب تھے، مگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے چچا سے حیا فرمائی (کہ ان کا ایک ہی بیٹا سواری پر لیا)۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: قثم کا کیا بنا؟ انہوں نے کہا: وہ شہید ہو گئے۔ میں نے کہا: ”اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں کہ کسے کیا خیر عطا فرمانی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6553]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل خالد بن سارة. وهو مكرر (1394).» [ترقيم الرساله 6553] [ترقيم الشركة 6475] [ترقيم العلميه 6411]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (6552) Back to Bab Next Hadith → (6554)