أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن أحمد الزاهد الأصبهاني، حدثنا أحمد بن مِهْران بن خالد، حدثنا خالد بن مَخلَد القَطَواني، حدثنا عَبد الله بن عمر، عن نافع، عن ابن عمر قال: بايعتُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم يومَ الحُديبِيَة على الموت مرتين، قال: رأى عمرُ الناسَ مجتمعين فقال: اذهب فانظُرْ ما شأنُهم، فإذا النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم يبايعُ على الموت، فبايعتُه، ثم رجعتُ إلى عمر فأخبرتُه، فجاء فبايَعَه، ثم بايعتُ بعدما بايع (2) . وهذه من أجَلِّ فضائل ابن عمر، ولم يُخرجاه، وعبدُ الله بن عمر العُمَري ﵀ لم يُذكَرُ إلَّا بسُوء الحِفْظ فقط.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ صلح حدیبیہ کے دن میں نے دو مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے موت پر بیعت کی، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو (ایک جگہ) جمع دیکھا تو مجھ سے فرمایا: ”جاؤ دیکھو کیا معاملہ ہے،“ میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں سے موت پر بیعت لے رہے ہیں تو میں نے بھی بیعت کر لی، پھر میں نے واپس آکر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خبر دی تو وہ تشریف لائے اور بیعت کی، پھر میں نے ان کے بیعت کرنے کے بعد دوبارہ بیعت کی۔
یہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے عظیم فضائل میں سے ہے اور اسے شیخین نے روایت نہیں کیا، جبکہ (راوی) عبداللہ بن عمر العمری کا ذکر صرف ان کے حافظے کی کمزوری کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6507]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل خالد القطواني وعبد الله ابن عمر العمري، وقد توبعا عليه. فقد روى معناه عن نافعٍ صخرُ بن جويرية وعمر بن محمد العمري عند البخاري (4186) و (4187).» [ترقيم الرساله 6507] [ترقيم الشركة 6431]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح