أخبرني محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا أحمد بن بِشْر المَرثَدي، حدثنا إبراهيم بن حمزة، حدثني عبد الله بن محمد بن يحيى بن عُروة، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عبد الله بن الزُّبير قال: وَدِدتُ أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أعطاني النداءَ، قيل: ولِمَ ذاكَ؟ قال: إنهم أطوَلُ الناس أعناقًا يوم القيامة (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. قد ذكرتُ في مَقتل عبد الله بن الزُّبير من جُرأة الحجاّج بن يوسف على الله وعلى رسولِه، وتهاوُنِه بالحَرَمَين وأهلِ بيت الصِّدِّيق ﵃، ما يكتفي به العاقلُ من معرفتِه، فاسمع الآنَ أقاويلَ الصحابة والتابعين فيه، وشهادتَهم على سُوء عقيدتِه بعدَ قتلِه عبدَ الله بن عمر بنِ الخطَّاب وعبدَ الله بنَ الزُّبير وسعيدَ بنَ جُبَير:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6350 - غير صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میری یہ تمنا تھی کہ کاش رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اذان دینے کا منصب عطا فرمایا ہوتا۔ ان سے پوچھا گیا: ایسا کیوں؟ انہوں نے فرمایا: اس لیے کہ مؤذن قیامت کے دن سب لوگوں سے لمبی گردنوں والے (ممتاز) ہوں گے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ (امام حاکم فرماتے ہیں:) میں نے عبداللہ بن زبیر کی شہادت کے ذکر میں حجاج بن یوسف کی اللہ اور اس کے رسول پر جرات، حرمین کی بے حرمتی اور صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے اہل خانہ کے ساتھ اس کی توہین آمیز روش کا جو تذکرہ کیا ہے وہ ایک عقل مند کے لیے اس کی حقیقت جاننے کو کافی ہے، اب حجاج کے متعلق صحابہ اور تابعین کے اقوال اور اس کے بد عقیدہ ہونے پر ان کی شہادتیں ملاحظہ کریں جو انہوں نے عبداللہ بن عمر، عبداللہ بن زبیر اور سعید بن جبیر کے قتل کے بعد دیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6488]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا،من أجل عبد الله بن محمد بن يحيى، فإنه متروك الحديث كما قال أبو حاتم الرازي فيما نقله عنه ابنه في"الجرح والتعديل" 5/ 158.» [ترقيم الرساله 6488] [ترقيم الشركة 6411] [ترقيم العلميه 6350]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا