☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6485
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6485
حدثني علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا سليمان بن حَرْب، حدثنا حمّاد بن زيد، حدثنا هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عبد الله بن الزُّبير قال: كنت أنا وعمرُ بن أبي سَلَمة يوم الخندق على أُطُم، فكان يُطأطئ لي فأنظُرُ إلى القتال، وأُطأطئُ له فينظرُ إلى القتال، فرأيتُ أَبي يَجُولُ في السَّبَخةِ يَكُرُّ على هؤلاء مرةً ويَكُرُّ على هؤلاء مرةً، فلمّا رجع قلت له: يا أبَهْ، قد رأيتُك قال أبي: أيْ بنيَّ، وقد رأيتَني؟ قلت: نعم، قال: قد جَمَعَ لي رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم اليومَ أبَويهِ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6347 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: غزوہ خندق کے دن میں اور عمر بن ابی سلمہ ایک قلعے پر تھے، وہ میرے لیے جھکتے تو میں لڑائی کا منظر دیکھتا اور میں ان کے لیے جھکتا تو وہ لڑائی دیکھتے تھے۔ میں نے اپنے والد (سیدنا زبیر) کو دیکھا کہ وہ شور زدہ زمین میں کبھی ان لوگوں پر حملہ کرتے اور کبھی ان پر۔ جب وہ واپس آئے تو میں نے عرض کیا: اباجان! میں نے آپ کو (لڑتے ہوئے) دیکھا تھا، انہوں نے پوچھا: اے میرے بیٹے! کیا واقعی تم نے مجھے دیکھا؟ میں نے کہا: جی ہاں، انہوں نے فرمایا: آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے لیے اپنے والدین کو جمع کر دیا تھا (یعنی فرمایا تھا: تم پر میرے ماں باپ قربان ہوں)۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6485]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 6485] [ترقيم الشركة 6408] [ترقيم العلميه 6347]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (6484) Back to Bab Next Hadith → (6486)