قال ابن عمر: وحدثني عبد الله بن جعفر، حدثتني أمُّ بكرٍ بنت المِسوَر ابن مَحْرَمة: أنَّ المِسوَرَ بن مَخرَمة اعتَلَّ، فجاءه ابنُ عبّاس نصفَ النهار يعودُه، فقال له المسور: يا أبا عبّاس، هلَّا ساعةً غيرَ هذه؟ قال: فقال ابن عبّاس: إِنَّ أَحبَّ الساعاتِ إلي أن أؤدِّيَ فيها الحقِّ إليك، أشَقُها عليَّ (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدہ ام بکر بنت مسور بن مخرمہ بیان کرتی ہیں کہ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما دوپہر کے وقت ان کی عیادت کے لیے آئے، مسور نے ان سے کہا: اے ابوالعباس! کیا اس کے علاوہ کوئی اور وقت نہیں تھا؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”میرے نزدیک سب سے پسندیدہ گھڑی وہی ہے جس میں آپ کا حق ادا کرنا مجھ پر سب سے زیادہ گراں (مشکل) ہو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6452]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6452] [ترقيم الشركة 6377]