☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 643
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 643
حَدَّثَنَا أبو القاسم عبد الرحمن بن حسن بن أحمد بن محمد بن عُبيد الأسَدي بهَمَذان، حَدَّثَنَا عُمير بن مِرْداس، حَدَّثَنَا عبد الله بن نافع، حَدَّثَنَا الليث بن سعد، عن بكر بن سَوَادة، عن عطاء بن يَسَار، عن أبي سعيد الخُدْري قال: خَرَجَ رجلانِ في سفرٍ فحضَرت الصلاةُ وليس معهما ماءٌ، فتيمَّما صعيدًا طيبًا، فصلَّيا، ثم وَجَدَا الماءَ في الوقت، فأعاد أحدُهما الصلاةَ والوضوءَ ولم يُعِدِ الآخرُ، ثم أتَيا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فذكرا ذلك له، فقال للذي لم يُعِدْ:"أصبتَ السُّنةَ وأجزَأَتْك صلاتُك" وقال للذي توضأَ وعادَ:"لك الأجرُ مرَّتين" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فإنَّ عبد الله بن نافع ثقة، وقد وَصَلَ هذا الإسناد عن الليث وقد أرسله غيرُه:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی سفر پر نکلے، نماز کا وقت ہوا اور ان کے پاس پانی نہیں تھا، انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور نماز پڑھ لی، پھر وقت کے اندر ہی انہیں پانی مل گیا، تو ان میں سے ایک نے وضو اور نماز کا اعادہ کر لیا جبکہ دوسرے نے نہیں کیا، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ واقعہ سنایا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جس نے اعادہ نہیں کیا تھا: ”تم نے سنت کے مطابق کام کیا اور تمہاری نماز تمہیں کافی ہے،“ اور جس نے وضو کر کے اعادہ کیا تھا اس سے فرمایا: ”تمہارے لیے دوگنا اجر ہے۔“
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ عبداللہ بن نافع ثقہ ہیں اور انہوں نے اس سند کو لیث سے متصل بیان کیا ہے جبکہ دیگر نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 643]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات غير عبد الرحمن بن حسن فهو ضعيف لكنه متابع، وقد اختُلف في إسناده: فقد أخرجه أبو داود (338)، والنسائي في "المجتبى" (433) من طريقين عن عبد الله بن نافع، بهذا الإسناد-» [ترقيم الرساله 643] [ترقيم الشركة 637]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (642) Back to Bab Next Hadith → (644)