أخبرني محمد بن علي الشَّيباني بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم الغِفَاري، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا كامل أبو العلاء قال: سمعت حبيب بن أبي ثابت يُخبِر عن يحيى بن جَعْدة، عن زيد بن أرقم قال: خرجْنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حتى انتَهيْنا إلى غَديرِ خُمٍّ، فأَمَرَ بدَوْحٍ، فكُسِحَ في يومٍ ما أَتى علينا يوم كان أشدَّ حرًّا منه، فحَمِدَ اللهَ وأثنى عليه، وقال:"يا أيها الناسُ، إنه لم يُبعَثْ نبيٌّ قطُّ إِلَّا عاشَ نصفَ ما عاشَ الذي كان قبلَه، وإني أُوشِكُ أن أُدْعَى فأُجيبَ، وإني تاركٌ فيكم ما لن تَضِلُّوا بعدَه: كتابَ الله ﷿"، ثم قام فأَخذ بيد عليٍّ فقال:"يا أيها الناسُ، مَن أَولى بكم من أنفسِكم؟" قالوا: الله ورسولُه أعلم، قال:"مَن كنتُ مولاهُ فعليٌّ مولاهُ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ذكرُ عبد الله بن عبّاس بن عبد المطَّلب ﵄
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6272 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ جب ہم غدیرِ خم کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے درختوں کے سائے میں جگہ صاف کرنے کا حکم دیا، اس دن اس قدر شدید گرمی تھی کہ ہمیں کبھی اس سے زیادہ سخت گرم دن کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”اے لوگو! کوئی ایسا نبی مبعوث نہیں ہوا جس کی عمر اس سے پہلے گزرنے والے نبی کی عمر کے آدھے کے برابر نہ رہی ہو، اور مجھے گمان ہے کہ عنقریب مجھے (رب کی طرف سے) بلاوا آئے گا اور میں اسے قبول کر لوں گا، میں تمہارے درمیان ایسی چیز چھوڑے جا رہا ہوں جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہیں ہو گے اور وہ اللہ عزوجل کی کتاب ہے،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھام کر فرمایا: ”اے لوگو! تمہاری جانوں پر تم سے زیادہ حق کس کا ہے؟“ سب نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا میں مولا ہوں، علی بھی اس کا مولا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6403]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح دون قصة عيش كل نبي نصف ما عاش الذي كان قبله، فقد تفرَّد بها في هذا الحديث كامل بن العلاء أبو العلاء، وهو ليس بذاك القوي، وله ما ينكر في بعض رواياته كما قال ابن عدي في "الكامل". أبو نعيم: هو الفضل بن دُكين.» [ترقيم الرساله 6403] [ترقيم الشركة 6331] [ترقيم العلميه 6272]
الحكم على الحديث
حديث صحيح دون قصة عيش كل نبي نصف ما عاش الذي كان قبله
Grade: حديث صحيح دون قصة عيش كل نبي نصف ما عاش الذي كان قبله