حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا يوسف بن يعقوب القاضي، حدثنا محمد بن أبي بكر المُقدَّمي، حدثنا حميد بن الأسود، حدثنا الضحّاك بن عثمان، عن سعيد المَقبُري، عن صفوان بن المعطَّل السُّلَمي، أنه سأَل رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: يا نبيَّ الله، إني سائلُكَ عن أمرٍ أنت به عالمٌ وأنا به جاهل، قال:"ما هوَ؟" قال: هل من ساعاتِ الليل والنهار من ساعةٍ تُكرَه فيها الصلاة؟ قال:"إذا صلَّيتَ الصبحَ فَدَعِ الصلاةَ حتى تَطلُعَ الشمسُ، فإنها تَطلُع لقَرْنَي شيطانٍ، ثم صلِّ، فالصلاةُ متقبَّلةٌ، حتى تستويَ الشمس على رأسك كالرُّمْح، فإذا كانت على رأسِك كالرُّمح فدَعِ الصلاةَ، فإنها الساعةُ التي تُسجَرُ فيها جهنَّمُ، وتُفتَحُ فيها أبوابُها حتى تَزِيعَ (1) الشمس، فإذا زاغت فالصلاةُ محضورةٌ متقبَّلةٌ حتى تصلِّيَ العصر، ثم دَعِ الصلاةَ حتى تَعْرُبَ الشمس" (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6204 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: ”اے اللہ کے نبی! میں آپ سے ایک ایسے معاملے کے بارے میں پوچھتا ہوں جس کا علم آپ کو ہے اور میں اس سے ناواقف ہوں،“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”وہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیا دن اور رات کے اوقات میں کوئی ایسی گھڑی ہے جس میں نماز پڑھنا ناپسندیدہ ہو؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم صبح کی نماز پڑھ لو تو سورج طلوع ہونے تک نماز سے رکے رہو، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، پھر (طلوع کے بعد) نماز پڑھو کیونکہ وہ نماز مقبول ہے یہاں تک کہ سورج تمہارے سر پر نیزے کی طرح سیدھا ہو جائے، پس جب وہ نیزے کی طرح سر پر ہو تو نماز چھوڑ دو، کیونکہ یہ وہ وقت ہے جب جہنم دہکائی جاتی ہے اور اس کے دروازے کھولے جاتے ہیں یہاں تک کہ سورج ڈھل جائے، پھر جب سورج ڈھل جائے تو نماز فرشتوں کی حاضری کا وقت اور مقبول ہے یہاں تک کہ تم عصر کی نماز پڑھ لو، پھر سورج غروب ہونے تک نماز سے رکے رہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6330]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد لا بأس برجاله إلّا أنه منقطع، سعيد بن أبي سعيد المقبري لم يدرك صفوان بن المعطّل، بينهما فيه أبو هريرة كما سيأتي.» [ترقيم الرساله 6330] [ترقيم الشركة 6263] [ترقيم العلميه 6204]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح