☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6245
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6245
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن عبد الله السَّعْدي، أخبرنا يزيد بن هارون، أخبرنا يحيى بن سعيد، عن عبد الله بن عامر، عن عائشة قالت: أَرِقَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ذاتَ ليلة، فقال:"ليتَ رجلًا يَحرُسُني من أصحابي الليلةَ"، قالت: وسمعنا صوتَ السِّلاح، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن هذا؟" فقال سعدُ بن أبي وقاص: أنا يا رسولَ الله، جئتُ أحرُسُك، قالت عائشة: فنامَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم حتَّى سمعتُ غَطِيطَه (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6125 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نیند نہیں آ رہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کاش کہ میرے صحابہ میں سے کوئی نیک مرد آج کی رات میرا پہرہ دیتا،“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اچانک ہم نے ہتھیاروں کی کھڑکھڑاہٹ سنی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں ہوں، میں آپ کا پہرہ دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں،“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (ایسے اطمینان سے) سو گئے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خراٹوں کی آواز سنی۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6245]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،يحيى بن سعيد: هو الأنصاري.» [ترقيم الرساله 6245] [ترقيم الشركة 6182] [ترقيم العلميه 6125]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (6244) Back to Bab Next Hadith → (6246)