أخبرني محمد بن إبراهيم بن الفضل المزكِّي، حَدَّثَنَا أحمد بن سَلَمة، حَدَّثَنَا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عَبْدة بن سليمان، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة قالت: استأذَنَ حسانُ بن ثابتٍ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم في هِجاء المشركين، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"فكيف بنَسَبي فيهم؟" فقال حسان: لأَسُلَّنَّك منهم كما تُسَلُّ الشَّعرةُ من العَجين. قال هشام: قال أَبي: وذهبتُ أسبُّ حسانَ عند عائشة، فقالت: لا تسبَّ حسانَ، فإنه كان ينافحُ عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه هكذا! إنما أخرجه مسلم (1) بطوله من حديث الليث عن خالد بن يزيد، وذكر فيه القصيدةَ بطولها: هَجَوتَ محمدًا وأجبتُ عنهُ … وعندَ اللهِ في ذاكَ الجزاءُ
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6063 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مشرکین کی ہجو کرنے کی اجازت مانگی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (استفساراً) فرمایا: ”لیکن میرے نسب کا کیا ہوگا جو ان (قریش) میں موجود ہے؟“ حسان نے عرض کیا: ”میں آپ کو ان کے درمیان سے اس طرح (بسلامت) نکال لوں گا جیسے گندھے ہوئے آٹے سے بال نکال لیا جاتا ہے۔“ ہشام کہتے ہیں کہ میرے والد (عروہ) نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے حسان کو برا کہنا چاہا تو انہوں نے (منع کرتے ہوئے) فرمایا: ”حسان کو برا مت کہو کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دفاع کیا کرتے تھے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس طرح (ان الفاظ میں) روایت نہیں کیا، البتہ امام مسلم نے اسے طویل حدیث کے طور پر نقل کیا ہے جس میں مکمل قصیدہ بھی مذکور ہے: «هَجَوتَ مُحَمَّدًا فَأَجَبْتُ عَنْهُ، وَعِنْدَ اللهِ فِي ذَاكَ الْجَزَاءُ» ”تم نے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی ہجو کی اور میں نے اس کا جواب دیا، اور اللہ کے ہاں اس کا بہترین بدلہ موجود ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6178]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أحمد بن سلمة: هو النيسابوري الحافظ، وشيخه إسحاق: هو ابن راهويه.» [ترقيم الرساله 6178] [ترقيم الشركة 6118] [ترقيم العلميه 6063]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح