حَدَّثَنَا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى إملاءً، حَدَّثَنَا أبو العبّاس السَّرّاج، حدثني أبو بكر محمد بن خلف الحَدّادي، حدثني إسحاق بن إبراهيم الرازي خَتَنُ سَلَمة، حَدَّثَنَا سَلَمة بن الفضل، عن محمد بن إسحاق، حدثني سعيد بن عبد الرحمن بن حسَّان بن ثابت قال: عاش جدُّنا حَرَامٌ أبو المنذر عشرين ومئة سنة، وعاش المنذرُ بن حرام عشرين ومئة سنة، وعاش ابنه ثابت بن المنذر عشرين ومئة سنة، وعاش ابنُه حسَّان بن ثابت عشرين ومئة سنة، ولما احتُضِرَ حسان أجَّجَ نارًا، وجمع عشيرتَه، ثم أنشأَ يقول: وإنَّ امرَأً أمسى وأصبحَ سالمًا … من الناس إلّا ما جَنَى لَسَعيدُ قال: ثم عاش بعده عبدُ الرحمن بن حسَّان بن ثابت نيِّفًا وثمانين سنة، فلما حَضَرَته الوفاةُ أجَّجَ نارًا، وجمع عشيرتَه، ثم أنشأَ يقول: وإِنَّ امْرَأً نالَ الغِنى ثم لم يَنَلْ … صديقًا له من فضلِه لَكَفُورُ ثم عاش بعده سعيدُ بن عبد الرحمن بن حسَّان بن ثابت نيِّفًا وثمانين سنة، فلما حَضَرته الوفاةُ قال: وإِنَّ امرَأً دُنْياهُ أكبرُ همِّهِ … لمستمسكٌ منها بحَبلِ غَرُورِ (2)
Translation: طلحہ بابر
سعید بن عبد الرحمن بن حسان بن ثابت سے روایت ہے کہ ہمارے پردادا حرام ابوالمنذر نے ایک سو بیس سال زندگی پائی، ان کے بیٹے منذر بن حرام نے ایک سو بیس سال، ان کے بیٹے ثابت بن منذر نے ایک سو بیس سال اور ان کے بیٹے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بھی ایک سو بیس سال عمر پائی، جب حسان کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے آگ روشن کی اور اپنے قبیلے کو جمع کر کے یہ شعر پڑھا: ”یقیناً وہ شخص جو صبح و شام لوگوں کے شر سے محفوظ رہا وہ سعادت مند ہے سوائے اس کے جس نے خود کوئی گناہ کیا ہو۔“ ان کے بعد ان کے بیٹے عبد الرحمن بن حسان بن ثابت اسی برس سے کچھ اوپر زندہ رہے، جب ان کا آخری وقت آیا تو انہوں نے آگ روشن کر کے قبیلے کو جمع کیا اور یہ شعر پڑھا: ”بے شک وہ شخص جس نے مال و دولت تو حاصل کر لی مگر اپنے فضل و کرم سے اپنے کسی دوست کا بھلا نہ کیا وہ بڑا ہی ناشکرا ہے۔“ ان کے بعد ان کے بیٹے سعید بن عبد الرحمن بن حسان بن ثابت اسی 80 برس سے کچھ زائد جئے اور وفات کے وقت یہ شعر کہا: ”بے شک وہ شخص جس کی دنیا ہی اس کا سب سے بڑا غم بن جائے وہ دنیا کی دھوکے کی رسی کو تھامے ہوئے ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6172]
تخریج الحدیث
«إسناده محتمل للتحسين. أبو العبّاس السرّاج: هو محمد بن إسحاق الثقفي.» [ترقيم الرساله 6172] [ترقيم الشركة 6112]
الحكم على الحديث
إسناده محتم
Grade: إسناده محتم