حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: وعبدُ الرحمن بن أبي بكر الصدِّيق لم يَزَلْ على دين قومه في الشِّرك حتَّى شَهِدَ بدرًا مع المشركين، ودعا إلى البِرَازِ، فقام إليه أبوه أبو بكر ليبارزَه، فذَكَر أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال لأبي بكر:"متِّعنا بنَفْسِكَ". ثم إِنَّ عبد الرحمن أسلَمَ في هُدْنة الحُديبيَة، وكان يُكنَى أبا عبد الله، ومات سنة ثلاثٍ وخمسين في إمارة معاوية بن أبي سفيان، وكان لعبدِ الرحمن من الولد: أبو عَتِيق، ويقال لولده: بنو أبي عَتِيق (1) .
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ (ابتدا میں) اپنی قوم کے مشرکانہ دین پر ہی قائم رہے یہاں تک کہ وہ مشرکین کی طرف سے غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور انہوں نے مقابلے کے لیے للکارا، تو ان کے مقابلے کے لیے ان کے والد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اپنی ذات کے ذریعے ہمیں (اپنے وجود سے) نفع پہنچاتے رہیں (یعنی لڑائی سے پیچھے ہٹ جائیں)۔“ پھر سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ صلح حدیبیہ کے دور میں اسلام لائے، ان کی کنیت ابو عبداللہ تھی اور ان کی وفات 53 ہجری میں سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ہوئی، سیدنا عبدالرحمن کی اولاد میں سے ایک بیٹے کا نام ابو عتیق تھا اور ان کی اولاد کو بنو ابی عتیق کہا جاتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6117]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6117] [ترقيم الشركة 6059]