☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6042
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6042
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأَصْبَهَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رُسْتَةَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رُسْتَةَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، قال آخَى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بين أَبي أيوب وبين مُصعب بن عُمير، وشهد أبو أيوب بدرًا وأُحدًا والخندقَ والمشاهدَ كلَّها مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وتُوفي عام غزا يزيدُ بنُ معاوية القُسْطَنطينيّةَ في خلافة أبيه معاويةَ سنة اثنتين وخمسين، وقبرُه بأصل حِصْنِ القُسْطَنطِينيّة بأرض الروم - فيما ذُكر - يتعاهدون قبره يَرُمُّونه (1) ويَستسقُون به إذا قُحِطُوا (2) .
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابو ایوب انصاری اور سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا تھا، سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ غزوہ بدر، احد، خندق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تمام معرکوں میں شریک رہے، ان کی وفات سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں سن 52 ہجری میں اس وقت ہوئی جب یزید بن معاویہ نے قسطنطنیہ پر چڑھائی کی تھی، ان کی قبر قسطنطنیہ کے قلعے کی بنیاد میں ارضِ روم میں واقع ہے، جس کے متعلق یہ ذکر کیا جاتا ہے کہ لوگ وہاں کثرت سے جاتے ہیں، اس کی مرمت کرتے ہیں اور جب قحط پڑتا ہے تو اس کے ذریعے (اللہ سے) بارش کی دعا مانگتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6042]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6042] [ترقيم الشركة 5984]
وضاحت
اس سند میں مرکزی راوی محمد بن عمر الواقدی ہیں۔ الواقدی: جمہور محدثین (جیسے امام احمد، ابن معین، اور بخاری) کے نزدیک یہ "متروک" یا "ضعیف" قرار دیے گئے ہیں۔ تاہم، مغازی (غزوات) اور سیرت و تاریخ کے باب میں ان کی روایات کو معلومات کے لیے قبول کیا جاتا ہے، اگرچہ وہ احکام اور حلال و حرام میں حجت نہیں ہیں۔ دیگر راوی: سلیمان بن داؤد الشاذکونی بھی کلام سے خالی نہیں۔
← Previous Hadith (6041) Back to Bab Next Hadith → (6043)