حَدَّثَنَا أبو القاسم عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهَمَذان من أصلِ كتابه، حَدَّثَنَا محمد بن المغيرة السُّكّري (1) ، حَدَّثَنَا القاسم بن الحَكَم العُرَني، حَدَّثَنَا عبد الله بن عمرو بن مُرّة، حدثني محمد بن سُوقَة، عن محمد بن المُنكدِر، عن أبيه، عن النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم: أنه خَرَج ذاتَ ليلةٍ، وقد أخَّر صلاةَ العِشاء حتَّى ذَهَبَ من الليل هُنَيهةٌ أو ساعةٌ، والناس يَنتظِرون في المسجد، فقال:"ما تَنتَظِرون؟" فقالوا: ننتَظِرُ الصلاةَ! فقال:"أمَا (2) إنّكُم لن تَزالُوا في صلاةٍ ما انتظَرْتُموها" ثم قال:"أمَا إنها صلاةٌ لم يُصَلِّها أحدٌ ممّن كان قبلَكم من الأُمم"، ثم رفع رأسَه إلى السماء، فقال:"النجومُ أمانُ السماءِ، فإن طُمِسَت النُّجومُ أتى السماءَ ما يُوعَدُون (3) ، وأنا أمانٌ لأصحابي (4) ، فإذا قُبِضتُ أتى أصحابي ما يُوعَدُون، وأهل بيتي أمانٌ لأُمّتي، فإذا ذَهَبَ أهْلُ بيتي أتى أُمّتي ما تُوعَدُ (5) " (6) ذكرُ مناقب أبي أيوب الأنصاري ﵁ -
Translation: طلحہ بابر
سیدنا منکدر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک رات باہر تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عشا کی نماز میں اتنی تاخیر کر دی تھی کہ رات کا کچھ حصہ گزر چکا تھا اور لوگ مسجد میں انتظار کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کس چیز کا انتظار کر رہے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم نماز کا انتظار کر رہے ہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو کہ جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہو گے تم نماز ہی کی حالت میں شمار ہو گے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یاد رکھو! یہ وہ نماز ہے جو تم سے پہلے کسی امت نے ادا نہیں کی“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سر مبارک آسمان کی طرف اٹھایا اور فرمایا: ”ستارے آسمان کے لیے باعثِ امن ہیں، جب ستارے مٹا دیے جائیں گے تو آسمان پر وہ ہولناکی آ جائے گی جس کا اس سے وعدہ کیا گیا ہے، اور میں اپنے صحابہ کے لیے باعثِ امن ہوں، جب میں دنیا سے رخصت ہو جاؤں گا تو میرے صحابہ پر وہ فتنے آ جائیں گے جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے، اور میرے اہل بیت میری امت کے لیے باعثِ امن ہیں، جب میرے اہل بیت چلے جائیں گے تو میری امت پر وہ آزمائشیں آ جائیں گی جن کا اس سے وعدہ کیا گیا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6039]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، عبد الرحمن بن الحسن القاضي ومحمد بن المغيرة السُّكّري فيهما لينٌ، وما وقع في روايتهما هنا من ذكر أهل البيت فمنكرٌ، وقد روى هذا الحديثَ حفصُ بنُ عمر المِهْرِقاني الرازي - وهو لا بأس به - عن القاسم بن الحكم العُرني، فقال في روايته: "وأصحابي أمان لأمتي، فإذا ...» [ترقيم الرساله 6039] [ترقيم الشركة 5981]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف