حدثنا إبراهيم بن فِراس الفقيهُ بمكة، حدثنا بَكر بن سهل الدِّمْياطي، حدثنا عبد الله بن يوسف التِّنِّيسي، حدثنا الحَكَم بن هشام الثَّقَفي، حدثني عبد الملك بن عُمير، عن وَرّادٍ مولى المغيرة بن شعبة، عن المغيرة بن شُعبة، قال: سَرَينا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ليلةً، فضرب بيدِه على عُنُق راحلتي، ثم قال:"معك ماءٌ؟" قلت: نعم، هذه سَطِيحةٌ من ماءٍ معي، قال: فنزل فقضى الحاجةَ، ثم أتاني، فقال:"أتريدُ الحاجَةَ؟" قلت لا فغَسَل يديه ثلاثًا وتمضمض ثلاثًا واستنشق ثلاثًا، وغسَل وجهَه ثلاثًا، ثم أراد أن يُخرجَ ذِرَاعَيه، وكانت عليه جُبّةٌ من صُوفٍ ضَيِّقةٌ، فلم يَقدِرْ أن يُخرجَ ذِراعَيه منها، فأخرج يَدَيه من تحت الجُبّة ثم غسل ذِراعَيه ثلاثًا ثلاثًا، ثم مَسَحَ برأسِه، ومَسَح على الخُفّين، ثم سِرْنا فَلَحِقْنا القومَ، فصلّى بهم عبدُ الرحمن بن عوف، فأردتُ أن أُوذِنَه بمكانِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فَمَنَعَني، فصلَّينا معه ركعةً، ثم قَضَينا الثانيةَ (1) . غريب صحيحُ الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّيَاقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5899 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میری اونٹنی کی گردن پر اپنا ہاتھ مارا اور پھر دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس پانی ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، میرے پاس پانی کا یہ چمڑے کا برتن موجود ہے، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سواری سے اترے اور حاجت سے فارغ ہوئے، پھر میرے پاس تشریف لائے اور پوچھا: ”کیا تمہیں حاجت ہے؟“ میں نے عرض کیا کہ نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین بار ہاتھ دھوئے، تین بار کلی کی، تین بار ناک میں پانی ڈالا اور تین بار اپنا چہرہ مبارک دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے بازو باہر نکالنے چاہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اون کا ایک تنگ آستینوں والا جبہ زیب تن فرمایا ہوا تھا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس میں سے بازو نہ نکال سکے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جبے کے نیچے سے اپنے ہاتھ نکالے اور پھر تین تین بار اپنے بازو دھوئے، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا، پھر ہم چلے اور لوگوں تک پہنچے تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ انہیں نماز پڑھا رہے تھے، میں نے چاہا کہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی موجودگی کی اطلاع دوں لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے روک دیا، چنانچہ ہم نے ان کے ساتھ ایک رکعت ادا کی اور پھر اپنی دوسری رکعت (سلام کے بعد) مکمل کی۔
یہ حدیث غریب صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6012]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف بكر بن سهل الدِّمْياطي، لكنه قد توبع.» [ترقيم الرساله 6012] [ترقيم الشركة 5953] [ترقيم العلميه 5899]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح