☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5990
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5990
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا عبد الله بن يزيدَ المُقرئ، حدثنا عُيَينة بن عبد الرحمن بن جَوْشَن، عن أبيه، قال: خرجتُ في جِنازة عبد الرحمن بن سَمُرة وزيادٌ يمشي أمامَ الجِنازة، فجعل رِجالٌ من مَوالِيه يَمشُون على أعقابِهم أمامَ الجِنازة، ويقولون: رُويدًا رويدًا، بارك الله فيكم، قال: فلَحِقَنا أبو بَكْرةَ في بعض طريق المِرْبَد، فلما رأى أولئكَ وما يَصنَعُون حَمَل عليهم بالبَغْلة (3) ، وأَهْوى إليهم بالسَّوْط، وقال: خَلُّوا، فوالذي كَرَّم وجهَ أبي القاسم صلى الله عليه و آله وسلم، لقد رأيتُنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وإنا لَنَكادُ أن نَرمُلَ بها رَمَلًا (4) .
Translation: طلحہ بابر
عیینہ بن عبد الرحمن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے جنازے میں نکلا تو زیاد جنازے کے آگے پیدل چل رہا تھا، ان (عبد الرحمن بن سمرہ) کے کچھ آزاد کردہ غلام جنازے کے آگے الٹے قدموں چلتے ہوئے کہہ رہے تھے: ”آرام سے، آرام سے، اللہ تم میں برکت فرمائے“، راوی کہتے ہیں کہ راستے میں مقامِ مربد پر ہمیں سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ ملے، جب انہوں نے ان لوگوں کا یہ فعل دیکھا تو ان پر اپنی خچر چڑھا دی اور کوڑے سے انہیں مارنے کا اشارہ کیا اور فرمایا: ”راستہ چھوڑ دو، اس ذات کی قسم جس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے کو مکرم بنایا! میں نے خود کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ دیکھا ہے کہ ہم جنازہ لے کر اس تیزی سے چلتے تھے کہ قریب تھا کہ ہم دوڑنے لگیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5990]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5990] [ترقيم الشركة 5931]
← Previous Hadith (5989) Back to Bab Next Hadith → (5991)