☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5874
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5874
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبَهاني، حدثنا محمد بن إسماعيل السُّلَمي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثني الليث، حدثني زيد بن جَبِيرة بن محمود بن أبي جَبيرةَ الأنصاري من بني عبد الأشْهَل، عن أبيه جَبيرة بن محمود، عن سَلَمة بن سَلَامة بن وَقْش، صاحب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: [أنهما دخلا على وَليمةٍ، وسَلَمةُ] (1) على وضوء، فأكَلُوا ثم خرجوا فتوضَّأ سلمةُ، فقال له جَبيرةُ: ألم تكن على وضوء؟ قال: بلى، ولكن رأيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وخَرَجْنا من دَعوة دُعِينا لها، ورسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم على وُضوء، فأكل ثم توضّأ، فقلتُ له: ألم تكن على وضوءٍ يا رسول الله؟ قال:"بلى، ولكنِ الأمرُ يَحدُث، وهذا ممّا قد حَدَثَ" (2) . قال الليث بن سعد: فحدثَني زيد بن جبيرة، عن أبيه جَبيرة بن محمود (3) بن أبي جَبيرة (4) : [أن] سَلَمة كان آخرَ أصحابِ النبي صلى الله عليه و آله وسلم وفاةً، إلَّا أن يكون أنسُ بنُ مالك، فإنه بقي بعدَه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5765 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سلمہ بن سلامہ بن وقش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اور جبیرہ بن محمود ایک دعوت میں شریک ہوئے، سلمہ باوضو تھے، انہوں نے کھانا کھایا اور پھر جب باہر نکلے تو سلمہ نے دوبارہ وضو کیا، جبیرہ نے ان سے پوچھا: ”کیا آپ وضو سے نہیں تھے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”کیوں نہیں، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا تھا، ہم ایک ایسی ہی دعوت سے باہر نکلے تھے جس میں ہمیں بلایا گیا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باوضو تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھانا کھایا اور پھر وضو فرمایا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ باوضو نہیں تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، لیکن کچھ نئے حالات پیش آتے رہتے ہیں، اور یہ (کھانا) بھی انہی چیزوں میں سے ہے جو پیش آئی ہیں۔““ لیث بن سعد کہتے ہیں کہ زید بن جبیرہ نے اپنے والد جبیرہ بن محمود کے حوالے سے بتایا کہ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ میں سب سے آخر میں وفات پانے والوں میں سے تھے، سوائے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے کہ وہ ان کے بعد تک بقیدِ حیات رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5874]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا،من أجل زيد بن جَبيرة، فهو متروك الحديث.» [ترقيم الرساله 5874] [ترقيم الشركة 5817] [ترقيم العلميه 5765]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا
← Previous Hadith (5873) Back to Bab Next Hadith → (5875)