أخبرني أبو الحسن محمد بن عبد الله العُمَري، حدثنا محمد بن إسحاق الإمام، حدثنا سعيد بن يحيى بن سعيد الأُمَوي، حدثني أبي، حدثنا محمد بن عمرو، حدثنا يحيى بن عبد الرحمن بن حاطِب، عن أبيه، قال قال عمرُ بن الخطاب لصُهيب: ما وَجَدتُ عليك في الإسلام إلَّا ثلاثةً: اكتَنَيتَ أبا يحيى، وقال الله ﷿: ﴿لَمْ نَجْعَلْ لَهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا﴾ [مريم:7] ، قال: إيْهٍ، قال: وإنك لا تُمسِك شيئًا إلَّا أنفقتَه قال: إيْهٍ، قال: وإنك تُدعَى إلى النَّمِر بن قاسِط، وأنت من المُهاجِرين ممَّن أنعَمَ الله عليه. فقال صهيبٌ: أمَّا ما (1) تَكنَّيتُ أبا يحيى، فإنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كَنّاني أبا يحيى، وأما ما تقُول أني لا أُمسك شيئًا إلَّا أنفقتُه، فإنَّ الله تعالى يقول: ﴿وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ﴾ [سبأ: 39] ، وأما ما تقولُ أني أُدعَى إلى النَّمِر بن قاسِط، فإنَّ العربَ تَسْبي بعضُها بعضًا، فَسَبَانِي طائفةٌ من العَرب بعد أن عَرفتُ أهلي ومَولِدي، فباعُوني بسَوادِ الكوفة، فأخذتُ لِسانَهم، ولو كنتُ من رَوْثةٍ ما انتسبتُ إلَّا إليها، قال: صدقتَ (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5701 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
یحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اسلام لانے کے بعد مجھے تمہاری تین باتوں پر اعتراض ہے؛ ایک یہ کہ تم نے اپنی کنیت ابو یحییٰ رکھی ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿لَمْ نَجْعَلْ لَهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا﴾ ”ہم نے اس سے پہلے اس کا کوئی ہم نام نہیں بنایا“ [سورة مريم: 7] ، صہیب رضی اللہ عنہ نے کہا: اور دوسری بات؟ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم مال ہاتھ میں نہیں رکھتے بلکہ سب خرچ کر دیتے ہو، صہیب رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اور تیسری؟ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اپنا نسب نمر بن قاسط کی طرف بتاتے ہو حالانکہ تم ان مہاجرین میں سے ہو جن پر اللہ نے اپنا فضل کیا، تو سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”جہاں تک ابو یحییٰ کنیت کا تعلق ہے تو یہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میری کنیت رکھی تھی، اور جہاں تک مال کے خرچ کرنے کی بات ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ﴾ ”اور جو کچھ تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہو وہ اس کا بدلہ دیتا ہے اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے“ [سورة سبأ: 39] ، اور جہاں تک میرے نسب کا تعلق ہے تو عرب ایک دوسرے کو قیدی بنا لیا کرتے تھے، چنانچہ عربوں کے ایک گروہ نے مجھے قیدی بنایا جبکہ میں اپنے گھر والوں اور اپنی جائے پیدائش کو اچھی طرح جانتا تھا، پھر انہوں نے مجھے کوفہ کے مضافات میں بیچ دیا جہاں میں نے رومیوں کی زبان سیکھ لی، اور اگر میرا تعلق کسی معمولی قبیلے سے بھی ہوتا تب بھی میں اپنا نسب اسی کی طرف منسوب کرتا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5806]
تخریج الحدیث
«رجاله لا بأس بهم، لكنه اختُلف فيه على محمد بن عمرو - وهو ابن علقمة الليثي - فبعضهم يرويه عنه عن يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب عن أبيه، كما في هذه الرواية التي عند المصنف، وبعضهم يرويه عنه فلا يذكر فيه عبد الرحمن بن حاطب، ويحيى لم يدرك عمر بن الخطاب. وقد روي نحو هذا الخبر من وجوه.» [ترقيم الرساله 5806] [ترقيم الشركة 5751] [ترقيم العلميه 5701]
الحكم على الحديث
رجاله لا بأس بهم
Grade: رجاله لا بأس بهم