☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5803
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5803
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحَسن بن الجَهم، حدثنا الحُسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، قال: صُهَيب بن سِنانِ بن مالك بن عبد عَمرو بن عُقيل بن عامر، وكان أبوه سِنانُ بن مالك عامِلًا لكِسْرى على الأُبُلّة، وكانت مَنازلُهم بأرضِ المَوصِل في قريةٍ على شَطِّ الفُرات ممّا يلي الجَزيرةَ والمَوصِلَ، فأغارت الرومُ على تلك الناحية، فسُبِيَ صهيبٌ وهو غلام صغير، فقال عمُّه: أَنشُدُ باللهِ الغُلامَ النَّمَريّ … دَجَّ به الرُّومُ وأهلي بالثَّنِيّ (1) قال: والثَّنِيُّ (1) اسمُ القرية التي كان بها أهلُه، فنشأ صهيبٌ بالروم، فابتاعه منهم كَلْبٌ، ثم قَدِمَت به مكةَ، فاشتراهُ عبدُ الله بن جُدْعان التَّيْمي، فأعتقه، فأقام معه بمكة حتى هَلَكَ عبدُ الله بن جُدعان وبُعِثَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم (2)
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر بیان کرتے ہیں کہ صہیب بن سنان بن مالک بن عبد عمرو کا نسب بنو نمر تک پہنچتا ہے، ان کے والد سنان بن مالک کسریٰ (شاہِ فارس) کی طرف سے ابلہ کے گورنر تھے، ان کے گھر موصل کی سرزمین میں دریائے فرات کے کنارے ایک بستی میں واقع تھے، پھر رومیوں نے اس علاقے پر حملہ کر دیا اور صہیب کو اس وقت قیدی بنا لیا جب وہ چھوٹے بچے تھے، ان کے چچا نے (اشعار میں) کہا: ”میں اللہ سے اس نمیری بچے کی خیر مانگتا ہوں جسے رومی اٹھا کر لے گئے جبکہ میرے گھر والے ثنی نامی بستی میں تھے“، چنانچہ صہیب کی پرورش رومیوں میں ہوئی، پھر انہیں قبیلہ بنو کلب کے ایک شخص نے خریدا اور مکہ لے آیا، وہاں انہیں عبداللہ بن جدعان تیمی نے خرید کر آزاد کر دیا، وہ مکہ میں ان کے ساتھ ہی رہے یہاں تک کہ عبداللہ بن جدعان کا انتقال ہو گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مبعوث ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5803]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5803] [ترقيم الشركة 5748]
← Previous Hadith (5802) Back to Bab Next Hadith → (5804)