☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5761
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5761
قال ابن عُمر: وحدثني عبد الله بن جعفر، عن ابن أبي عَون، قال: أقبلَ عمّارٌ وهو ابن إحدى وتِسعين سنةً، وكان أقدَمَ في الميلاد من رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وكان أقبل إليه ثلاثةُ نَفَرٍ: عقبةُ بن عامر الجُهَني وعُمر بن الحارث الخَوْلاني وشَرِيك بن سَلَمة، فانتهَوا إليه جميعًا وهو يقول: والله لو ضَربتُمونا حتى تَبْلُغُوا بنا سَعَفَاتِ هَجَرَ، لعَلِمْنا أنَّا على الحقِّ وأنتم على الباطل، فحَمَلُوا عليه جميعًا فقَتَلُوه. وزعم بعضُ الناسِ أنَّ عُقبة بن عامر هو الذي قَتَله، ويقال: بل قتله عمرُ بن الحارث الخَوْلاني (1) .
Translation: طلحہ بابر
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے عبداللہ بن جعفر نے ابن ابی عون کے واسطے سے بیان کیا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ آگے بڑھے جبکہ ان کی عمر اکانوے برس تھی اور وہ پیدائش میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بڑے تھے، ان کی طرف تین آدمی بڑھے: عقبہ بن عامر جہنی، عمر بن حارث خولانی اور شریک بن سلمہ، وہ سب ان کے پاس پہنچے جبکہ سیدنا عمار فرما رہے تھے: ”اللہ کی قسم! اگر تم ہمیں مارتے ہوئے ہجر کی کھجور کی شاخوں تک بھی پہنچا دو تب بھی ہم یہی جانیں گے کہ ہم حق پر ہیں اور تم باطل پر ہو“، پھر ان سب نے مل کر ان پر حملہ کیا اور انہیں شہید کر دیا، بعض لوگوں کا گمان ہے کہ عقبہ بن عامر نے انہیں قتل کیا جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہیں عمر بن حارث خولانی نے قتل کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5761]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5761] [ترقيم الشركة 5707]
← Previous Hadith (5760) Back to Bab Next Hadith → (5762)