☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 570
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 570
أخبرنا أبو العباس عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا أبو عامر الخزَّاز، عن عطاء، عن أبي هريرة، أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا استَجمَر أحدُكم فليُوتِرْ، فإنَّ الله وترٌ يحبُّ الوترَ، أمَا تَرى السماوات سبعًا، والأَرَضِينَ سبعًا والطوافَ" وذكر أشياءَ (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه الألفاظ، إنما اتَّفقا على"من استجمر فليُوتر" فقط (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 561 - منكر والحارث ليس بعمدة
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی استنجا کے لیے پتھر استعمال کرے تو طاق تعداد میں کرے، کیونکہ اللہ وتر (ایک) ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے، کیا تم نہیں دیکھتے کہ آسمان سات ہیں، زمینیں سات ہیں اور طواف بھی (سات چکروں کا) ہے،“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کئی چیزیں ذکر فرمائیں۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف ”جو پتھر استعمال کرے وہ طاق تعداد میں کرے“ پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 570]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 570] [ترقيم الشركة 565] [ترقيم العلميه 561]
← Previous Hadith (569) Back to Bab Next Hadith → (571)