☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5674
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5674
حَدَّثَنَا بذلك أبو عَمرو محمد بن جعفر بن محمد بن مَطَر العَدْل المأمُونُ من أصلِ كتابه، حَدَّثَنَا عبدُ الله بن محمد بن سَوّار الهاشِمي، حَدَّثَنَا مِنْجابُ بن الحارث، حَدَّثَنَا عبد الله بن الأجْلَح، حدثني أبي، عن يزيدَ الفَقيرِ. قال منجابٌ: وسمعتُ فَضْل بن فَضَالة يُحدِّث به جميعًا عن أبي حَرْب بن أبي الأسود الدِّيْلي، قال: شهدتُ عليًّا والزبير، لما رَجَعَ الزُّبَيرُ على دابّته يشُقّ الصُّفُوف، فعَرَضَ له ابنُه عبدُ الله، فقال: ما لك؟ فقال: ذَكَر لي عليٌّ حديثًا سمعتُه من رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقولُ:"لَتُقاتِلنَّه وأنتَ ظالمٌ له"، فلا أُقاتِلُه، قال: وللقتالِ جئتَ، إنما جئتَ لتُصلحَ بين الناس، ويُصلحَ اللهُ هذا الأمرَ بك، قال: قد حلفتُ أن لا أقاتِلَ، قال: فأعتِقْ غلامَك جَرْجِسَ، وقف حتَّى تُصلِح بين الناس، قال: فأعتَقَ غُلامَه جَرْجِس، ووقف، فلما اختلف أمرُ الناسِ ذهب على فَرسِه (1) . وقد رُويَ إقرارُ الزُّبَيرِ لعليٍّ ﵄ بذلك من غير هذه الوجوهِ والرواياتِ:
Translation: طلحہ بابر
ابوحرب بن ابی الاسود دیلی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا علی اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، جب سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اپنی سواری پر لشکر کی صفیں چیرتے ہوئے واپس مڑے تو ان کے بیٹے سیدنا عبداللہ (بن زبیر) ان کے سامنے آئے اور پوچھا: آپ کو کیا ہوا؟ انہوں نے جواب دیا: علی رضی اللہ عنہ نے مجھے وہ حدیث یاد دلائی ہے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی تھی کہ ”تم ضرور ان (علی) سے لڑو گے اور تم ان پر زیادتی کرنے والے ہو گے“، لہذا اب میں ان سے نہیں لڑوں گا، ان کے بیٹے نے کہا: ”آپ تو لڑنے کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کے درمیان صلح کرانے آئے ہیں تاکہ اللہ آپ کے ذریعے اس معاملے کی اصلاح فرما دے“، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں قسم کھا چکا ہوں کہ نہیں لڑوں گا“، بیٹے نے کہا: ”تو پھر اپنے غلام جرجس کو (قسم کے کفارے میں) آزاد کر دیں اور یہیں ٹھہریں تاکہ لوگوں میں صلح کرا سکیں“، راوی کہتے ہیں: چنانچہ انہوں نے اپنے غلام جرجس کو آزاد کر دیا اور وہیں رک گئے، پھر جب لوگوں کا معاملہ بگڑ گیا تو وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر چلے گئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5674]
تخریج الحدیث
«هذان إسنادان لا بأس برجالهما غير فضل بن فضالة في الإسناد الثاني، فلم يظهر لنا من هو، وفي الرواة عن أبي حرب بن أبي الأسود الدِّيْلي المُفضَّل بن فضالة بن أبي أمية القرشي مولاهم، فلعلَّه يكون هو، ويكون تحرَّف اسمه في هذا الإسناد، والله أعلم.» [ترقيم الرساله 5674] [ترقيم الشركة 5621]
الحكم على الحديث
هذان إسنادان لا بأس برجالهما غير فضل بن فضالة في الإسناد الثاني
Grade: هذان إسنادان لا بأس برجالهما غير فضل بن فضالة في الإسناد الثاني
← Previous Hadith (5673) Back to Bab Next Hadith → (5675)