☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5659
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5659
أخبرنا أحمد بن كامل القاضي، حَدَّثَنَا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حَدَّثَنَا زكريا بن عدي، حَدَّثَنَا علي بن مُسهِر، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن مروان، قال: أصابَ عُثمانَ رُعَافٌ سنةَ الرُّعَافِ، حتَّى أَوصى وتَخلَّف عن الحجِّ، فدخل علينا رجلٌ من قُرِيش، فقال: استَخْلِفْ، فقال: وقالوه؟ قال: نعم، قال: ومَن هو؟ فسَكَت، ثم دخلَ عليه آخَرُ، فقال: استَخلِفْ، فذكر نحوًا ممّا ذكَر الأولُ، فقال عثمانُ: الزَّبيرَ؟ قال: نعم، فقال عثمانُ: أما والذي نفسِي بيده إن كان لأخْيَرَهم ما علِمتُ وأحبَّهُم إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5560 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
مروان سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو نکسیر پھوٹنے والے سال (سنة الرعاف) ایسی شدید نکسیر پھوٹی کہ انہوں نے وصیت تک کر دی اور حج پر جانے سے رہ گئے، پھر ہمارے پاس قریش کا ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: آپ کسی کو اپنا جانشین مقرر کر دیں، انہوں نے پوچھا: کیا لوگوں نے یہ بات کہی ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، انہوں نے پوچھا: وہ کون ہے؟ تو وہ خاموش رہا، پھر ان کے پاس ایک دوسرا شخص آیا اور اس نے بھی پہلے شخص جیسی ہی بات کی، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا زبیر (رضی اللہ عنہ) کو خلیفہ بناؤں؟“ اس نے کہا: جی ہاں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سن لو! اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، جہاں تک میں جانتا ہوں وہ ان سب میں سب سے بہتر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نزدیک ان سب میں سب سے زیادہ محبوب ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5659]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،عروة: هو ابن الزبير بن العوّام، ومروان هو ابن الحكم بن أبي العاص.» [ترقيم الرساله 5659] [ترقيم الشركة 5606] [ترقيم العلميه 5560]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (5658) Back to Bab Next Hadith → (5660)