حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا الربيع بن سليمان، حَدَّثَنَا أسَد بن موسى، حَدَّثَنَا سُكَين بن عبد العزيز، حَدَّثَنَا حفص بن خالد، حدثني شيخٌ قَدِمَ علينا من المَوصل، قال: صحبتُ الزُّبير بن العوّام في بعض أسفارِه، فأصابتْه جنابةٌ في أرضٍ قَفْرٍ، فقال: استُرني، فستَرْتُه، فحانت مني التِفاتَةٌ إليه، فرأيتُه مُجدَّعًا بالسُّيوف، فقلتُ: والله لقد رأيتُ بك آثارًا ما رأيتُها بأحدٍ قطُّ، فقال: وقد رأيتَ ذاكَ؟ فقال: واللهِ ما منها جِراحَةٌ إِلَّا مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم في سبيل الله (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5550 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
حفص بن خالد بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے ایک بزرگ نے بیان کیا جو موصل سے ہمارے پاس آئے تھے، انہوں نے کہا: میں بعض سفروں میں زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے ہمراہ تھا۔ ایک چٹیل میدان میں انہیں غسلِ جنابت کی ضرورت پیش آئی تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”میرا پردہ کرو۔“ میں نے ان کا پردہ کیا۔ اچانک میری نظر ان پر پڑ گئی تو میں نے دیکھا کہ ان کا جسم تلواروں کے زخموں سے چھلنی تھا۔ میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! میں نے آپ کے جسم پر زخموں کے ایسے نشانات دیکھے ہیں جو میں نے کسی اور شخص پر کبھی نہیں دیکھے۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا تم نے وہ نشانات دیکھ لیے ہیں؟“ (پھر) انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! ان میں سے کوئی ایک زخم بھی ایسا نہیں ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے نہ لگا ہو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5649]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة حفص بن خالد» [ترقيم الرساله 5649] [ترقيم الشركة 5596] [ترقيم العلميه 5550]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف