☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5605
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5605
حَدَّثَنَا علي بن حَمْشَاذَ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن أبي طالب، حَدَّثَنَا الحسن بن عيسى، حَدَّثَنَا ابن المبارَك، أخبرنا حماد بن سَلَمة، عن عليّ بن زيد وثابتٍ، عن أنس بن مالك: أنَّ أبا طلحةَ قرأ هذه الآية: ﴿انفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ [التوبة: 41] فقال: استَنْفَرَنا اللهُ - أو أَمَرَنا اللهُ واستَنْفَرَنا - شُيوخًا وشبابًا، جَهِّزُوني، فقال بَنُوهُ: يَرحمُك اللهُ، إنك قد غَزوتَ على عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه و آله وسلم وأبي بكر وعُمر، ونحن نَغْزو عنك الآنَ، فَغَزَا البَحْرَ، فمات، فطَلَبُوا جزيرةً يَدفِنُونه، فلم يَقْدِرُوا عليه إلَّا بعدَ سبعةِ أيامٍ وما تَغَيَّرَ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. والذي عندنا أنَّ أقاويلَ الأئمةِ التي قدَّمنا ذِكْرها أنه صلَّى عليه عُثمانُ بنُ عفان ﵁ لا يَدفَعُ أحدُ القولَين الآخَر، فلعلّه رُدَّ إلى المدينة ميتًا حتَّى صلَّى عليه عثمان (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5508 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
علی بن زید اور ثابت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ ”تم نکلو، خواہ ہلکے ہو یا بوجھل۔“ [سورة التوبة: 41] اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ہمیں نکلنے کا حکم دیا ہے، (یا فرمایا:) اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے اور ہمیں بوڑھے اور جوان ہر حال میں نکلنے کو کہا ہے، لہٰذا تم میرا سامان تیار کرو۔“ ان کے بیٹوں نے کہا: ”اللہ آپ پر رحم فرمائے! آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے دور میں جہاد کیا ہے، اب آپ کی طرف سے ہم جہاد کریں گے۔“ لیکن انہوں نے (بحرِ روم میں) بحری سفر کے ذریعے جہاد کیا اور اسی دوران وفات پا گئے۔ ساتھیوں نے انہیں دفن کرنے کے لیے کسی جزیرے کی تلاش کی، لیکن سات دن تک انہیں کوئی جگہ نہ ملی، اور ان سات دنوں میں ان کا جسم ذرا بھی متغیر (خراب) نہیں ہوا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
اور ہمارے نزدیک ائمہ کے وہ اقوال جنہیں ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی تھی، ان دونوں باتوں میں کوئی تعارض نہیں ہے، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ انہیں وفات کے بعد مدینہ واپس لایا گیا ہو یہاں تک کہ عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5605]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح من جهة ثابت: وهو ابن أسلَم البُناني. وأما علي بن زيد: فهو ابن جُدْعان، وهو ضعيف، لكنه هنا متابع.» [ترقيم الرساله 5605] [ترقيم الشركة 5554] [ترقيم العلميه 5508]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح من جهة ثابت
Grade: إسناده صحيح من جهة ثابت
← Previous Hadith (5604) Back to Bab Next Hadith → (5606)