قال ابن عُمر: حَدَّثَنَا موسى بن يعقوب، عن عَمَّتِه [عن أمّها] (2) كريمةَ بنت المِقداد: أنها وَصَفَتْ أباها لهم، فقالت: كان رجُلًا طوالًا، آدمَ، أَبْطَنَ، كثيرَ شَعر الرأسِ، يُصفِّرُ لِحْيتَه، وهي حَسَنةٌ ليست بالعَظيمةِ ولا بالخَفِيفَةِ، أَعْيَنَ مَقْرُونَ الحاجِبَين، أَقْنَى. قالت: ومات المقدادُ بالجُرْف على ثلاثة أميالٍ من المدينة، فحُمل على رِقاب الرجال، ودُفن بالمدينة، وصلَّى عليه عثمانُ بن عفّان، وذلك سنة ثلاثٍ وثلاثين، وكان يومَ ماتَ ابنَ سبعين سنةً أو نحوَها (3) .
Translation: طلحہ بابر
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ موسیٰ بن یعقوب اپنی پھوپھی سے، وہ ان کی والدہ سے اور وہ کریمہ بنت مقداد سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے لوگوں کے سامنے اپنے والد (مقداد رضی اللہ عنہ) کا حلیہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”وہ دراز قد، گندمی رنگت اور بڑے پیٹ والے تھے۔ ان کے سر کے بال گھنے تھے، وہ اپنی ڈاڑھی کو زرد خضاب لگاتے تھے، ان کی ڈاڑھی خوبصورت تھی جو نہ بہت گھنی تھی اور نہ بہت ہلکی تھی۔ ان کی آنکھیں بڑی، بھنویں آپس میں ملی ہوئی اور ناک کھڑی تھی۔“ کریمہ بنت مقداد مزید فرماتی ہیں: ”مقداد رضی اللہ عنہ کا انتقال مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر مقامِ جرف میں ہوا، انہیں لوگوں کے کاندھوں پر اٹھا کر لایا گیا اور مدینہ میں دفن کیا گیا۔ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، یہ تینتیس (33) ہجری کا واقعہ ہے، اور جس دن ان کی وفات ہوئی ان کی عمر ستر سال کے لگ بھگ تھی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5574]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5574] [ترقيم الشركة 5528]