☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5560
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5560
حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثني مصعب بن عبد الله الزُّبيري، قال: حبيبُ بن مَسْلَمة بن مالك الأكبر ابن وَهْب بن ثعلبة بن وائلة (1) بن عمرو بن شَيبان بن مُحارِب بن فِهْر، كان شريفًا قد سَمِعَ من النَّبِيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، وكان يقال له: حَبيبُ الرُّوم، من كثرةِ دُخُوله عليهم، قال: وفيه يقول شُرَيح بن الحارث: ألَا كلُّ مَن يُدعَى حَبيبًا ولو بَدَتْ … مُروءَتُه يَفْدي حبيبَ بني فِهْرِ هُمَامٌ يَقُودُ الخيلَ حتَّى كأَنَّما … يَطأْنَ برَضْراضِ الحصى جاحِمَ (1) الجَمْرِ
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5471 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں کہ حبیب بن مسلمہ بن مالک الاکبر بن وہب بن ثعلبہ بن وائلہ بن عمرو بن شیبان بن محارب بن فہر (ان کا نسب ہے)۔ وہ ایک معزز صحابی تھے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے احادیث سماعت کی تھیں۔ انہیں ”حبیب الروم“ کہا جاتا تھا، کیونکہ وہ کثرت سے رومیوں کے علاقوں میں (جہاد کے غرض سے) داخل ہوا کرتے تھے۔ مصعب کہتے ہیں کہ ان کے بارے میں شریح بن حارث نے یہ اشعار کہے ہیں: ”سن لو! جس کسی کا نام بھی حبیب رکھا جائے، خواہ اس کی مروت ظاہر ہو، وہ بنو فہر کے حبیب پر قربان ہو۔ وہ ایسے بہادر سردار ہیں جو گھوڑوں کی اس طرح قیادت کرتے ہیں گویا کہ وہ (گھوڑے) کنکریوں کے ریزوں پر نہیں بلکہ دہکتے ہوئے انگاروں پر قدم رکھ رہے ہوں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5560]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5560] [ترقيم الشركة 5514] [ترقيم العلميه 5471]
← Previous Hadith (5559) Back to Bab Next Hadith → (5561)