حدثنا علي بن حَمشاذ العدل، حدثنا محمد بن بِشر بن مَطَر، حدثنا أبو إبراهيم التّرجُماني، قال: رأيتُ شيخًا بدمشقَ يُقال له: إسحاقُ أبو حارثٍ (3) مولى لبني هَبّار القرشي، قال: رأيتُ أبا الدَّرداء عُويمر بن قيس بن عائشة (1) صاحب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أشهلَ أقْنى يَخضِبُ بالصُّفْرة، ورأيتُ عليه قَلَنسُوة مُضرَّبةً صغيرةً، ورأيتُ عليه عِمامةً قد ألقاها على كَتِفَيه، قال العباس (2) : فسمعتُ رجلًا كان معي يقول له: مُذْ كم رأيته؟ قال: رأيتُه منذُ أكثر من مئة سنةٍ، قال: وكان عليه جَورَبان ونَعْلان. قال: وكان أتى على إسحاق نحوٌ من عشرين ومئة سنةٍ (3) . ذكرُ مناقب أبي ذرٍّ الغفاري ﵁ -
Translation: طلحہ بابر
ابو ابراہیم ترجمانی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے دمشق میں ایک بوڑھے شخص کو دیکھا جنہیں اسحاق ابو حارث کہا جاتا تھا اور وہ بنو ہبار قرشی کے غلام تھے۔ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ابو الدرداء عویمر بن قيس بن عائشہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کی آنکھیں سرخی مائل سیاہ اور ناک کھڑی تھی، وہ زرد خضاب لگاتے تھے۔ میں نے ان کے سر پر ایک چھوٹی ٹوپی دیکھی جس پر سلائیاں لگی ہوئی تھیں، اور ان پر ایک عمامہ تھا جسے انہوں نے اپنے کندھوں پر ڈالا ہوا تھا۔“ عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنے ساتھ موجود ایک شخص کو اسحاق سے یہ پوچھتے ہوئے سنا: ”آپ نے انہیں کتنا عرصہ پہلے دیکھا تھا؟“ اس نے کہا: ”میں نے انہیں ایک سو سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے دیکھا تھا۔ اور انہوں نے دو جرابیں اور جوتے پہنے ہوئے تھے۔“ راوی کہتے ہیں: اور اس وقت اسحاق کی عمر ایک سو بیس سال کے قریب ہو چکی تھی۔
سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5540]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة إسحاق أبي حارث مولى بني هبَّار، واسمه إسحاق بن إبراهيم - ولا يُقبل ادِّعاؤه لقاء أبي الدرداء كما بيَّنه الذهبي في "الميزان" 1/ 189، وأقره عليه ابن حجر في "لسان الميزان" 2/ 53، فيكون منقطعًا أيضًا.» [ترقيم الرساله 5540] [ترقيم الشركة 5493]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة إسحاق أبي حارث مولى بني هبَّار
Grade: إسناده ضعيف لجهالة إسحاق أبي حارث مولى بني هبَّار