قال ابن عمر: حدثني كَثير بن زيد، عن المطلب بن عبد الله بن حَنْطَب، عن محمد بن عبد الله بن زيد، قال: توفي أبي عبدُ الله بنُ زيد بالمدينة سنة اثنتين وثلاثين، وهو ابن أربع وستين سنةً، وصلَّى عليه أمير المؤمنين عثمان بن عفان (1) . إنما اشتَهرَ عبد الله بن زيد بحديث الأذان الذي تداوله فُقهاءُ الإسلام بالقَبُول، ولم يُخرَّج في"الصحيحين" لاختلاف الناقلين في أسانيده. وأمثَلُ الروايات فيه رواية سعيد بن المسيّب، وقد توهّم بعضُ أئمتنا أنَّ سعيدًا لم يَلحَقْ عبد الله بن زيد، وليس كذلك، فإنَّ سعيد بن المسيّب كان فيمن يَدخُل بين علي وعثمان في التوسُّط، وإنما توفي عبد الله بن زيد في أواخر خلافة عثمان (2) . وحديثُ الزُّهْري عن سعيد بن المسيّب مشهورٌ رواه يونس بن يزيد (3) ومعمر بن راشد (4) وشعيب بن أبي حمزة (5) و محمد بن إسحاق (6) ، وغيرهم. (7) . وأما أخبارُ الكوفِيّين في هذا الباب فمَدارُها على حديث عبد الرحمن بن أبي ليلي، فمنهم من قال: عن معاذ بن جبل أو عبد الله بن زيد (1) ، ومنهم من قال: عن عبد الرحمن عن عبد الله بن زيد. وأما ولدُ عبد الله بن زيد عن آبائهم عنه، فإنها غيرُ مستقيمة الأسانيد (2) . وقد أسنَدَ عبد الله بن زيد عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم غير هذا الحديث:
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عبداللہ بن زید بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ”میرے والد عبداللہ بن زید کی وفات بتیس (32) ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی، اس وقت ان کی عمر چونسٹھ (64) برس تھی، اور امیر المومنین عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔“
امام حاکم فرماتے ہیں: عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ اذان والی حدیث کی وجہ سے مشہور ہیں جسے علمائے اسلام نے قبولیت کے ساتھ متداول کیا ہے، اور اس کی اسانید میں راویوں کے اختلاف کی وجہ سے اسے صحیحین میں روایت نہیں کیا گیا۔ اس بارے میں سب سے بہترین روایت سعید بن مسیب کی ہے، اور ہمارے بعض ائمہ کو یہ وہم ہوا ہے کہ سعید کی عبداللہ بن زید سے ملاقات نہیں ہوئی، حالانکہ ایسا نہیں ہے، کیونکہ سعید بن مسیب ان لوگوں میں سے تھے جو سیدنا علی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما کے درمیان صلح کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرتے تھے، اور عبداللہ بن زید کی وفات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کے آخری دور میں ہوئی تھی۔ اور سعید بن مسیب سے زہری کی حدیث مشہور ہے جسے یونس بن یزید، معمر بن راشد، شعیب بن ابی حمزہ اور محمد بن اسحاق وغیرہ نے روایت کیا ہے۔ اور جہاں تک اس باب میں کوفیوں کی روایات کا تعلق ہے تو ان کا دارومدار عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کی حدیث پر ہے، چنانچہ ان میں سے بعض نے کہا ہے: ”سیدنا معاذ بن جبل یا عبداللہ بن زید سے روایت ہے“، اور بعض نے کہا ہے: ”عبدالرحمٰن سے اور وہ عبداللہ بن زید سے روایت کرتے ہیں“۔ اور جہاں تک عبداللہ بن زید کی اولاد کا اپنے آباء کے واسطے سے ان سے روایت کرنے کا تعلق ہے، تو ان کی اسانید درست نہیں ہیں۔ اور عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے اس (اذان کی) حدیث کے علاوہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے احادیث روایت کی ہیں: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5537]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5537]