حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، قال: أخبرنا ابن وهب، أخبرني يونس، عن الزُّهْري، حدثني كَثِير بن العباس بن عبد المُطّلب قال: قال العباسُ: شهدتُ مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَ حُنين، فلَزِمتُ أنا وأبو سفيان بن الحارث بن عبد المُطّلب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلم نُفارقه، ورسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم على بغلةٍ له بيضاءَ أهداها له فَرُوةُ بن نُفَاثَة (1) الجُذَامِي، فلما التَقَى المسلمون والكفارُ وَلَّى المسلمون مُديرين، فطَفِقَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَركُضُ بَعْلتَه قِبَلَ الكفار، قال العباس: وأنا آخذٌ بِلِجَام بغلةِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم أكُفُّها إرادة أن لا تُسرع، وأبو سفيان آخِذٌ بركاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أَيْ عباسُ، نادِ أصحابَ السَّمُرةِ"، قال: فواللهِ لَكَأنّما عَطْفتُهم حين ما سَمِعُوا صوتي عطفة البقَرِ على أولادها، فقالوا: يا لَبَّيْكَاهُ يا لَبَّيْكَاهُ. قال: فاقتَتَلُوا هم والكفارُ، والدعوةُ في الأنصار يقولون: يا معشرَ الأنصار، ثم قُصرت الدَّعوةُ على بني الحارث بن الخَزرج، فقالوا: يا بني الحارث بن الخزرج، يا بني الحارث بن الخزرج، فنظر رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو على بَغْلَتِه كالمُتطاول عليها إلى قتالهم، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:: هذا حينَ حَمِيَ الوَطِيسُ"، قال: ثم أخَذَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم حَصَيَاتٍ فرمى بهنَّ في وجوه الكُفّار، ثم قال:"انهَزَمُوا وربِّ محمّدٍ"، فذهبتُ أنظُرُ، فإذا القتالُ على هَيْئَتِه فيما أَرَى، فما هو إلَّا أن رَمَاهم رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بحَصَياتِه، فما زِلتُ أَرى حَدَّهم كَلِيلًا، وأمرهم مُدبرًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5418 - على أخرجه مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں غزوہ حنین کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا۔ میں اور ابو سفیان بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ چمٹے رہے اور ہم نے آپ کو تنہا نہیں چھوڑا۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے ایک سفید خچر پر سوار تھے جو آپ کو فروہ بن نفاثہ جذامی نے ہدیہ کیا تھا۔ جب مسلمانوں اور کفار کا ٹکراؤ ہوا تو مسلمان پیٹھ پھیر کر واپس ہونے لگے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے خچر کو کفار کی طرف دوڑانے لگے۔ عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خچر کی لگام پکڑے اسے روک رہا تھا تاکہ وہ زیادہ تیز نہ دوڑے، اور ابو سفیان رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رکاب پکڑے ہوئے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عباس! اصحابِ سمرہ (درخت کے نیچے بیعتِ رضوان کرنے والوں) کو آواز دو۔“ عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! جب انہوں نے میری آواز سنی تو وہ اس طرح پلٹ کر آئے جیسے گائے اپنے بچھڑوں کی طرف بے تاب ہو کر پلٹتی ہے، اور انہوں نے کہا: ”ہم حاضر ہیں، ہم حاضر ہیں۔“ پھر وہ اور کفار آپس میں لڑنے لگے، اور انصار میں پکار لگائی جانے لگی، وہ کہہ رہے تھے: ”اے گروہِ انصار!“ پھر یہ پکار بنو حارث بن خزرج تک محدود ہو گئی، اور وہ کہنے لگے: ”اے بنو حارث بن خزرج! اے بنو حارث بن خزرج!“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے خچر پر سوار گردن اٹھا کر ان کی لڑائی کو دیکھنے لگے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اب جنگ کے تنور نے جوش مارا ہے (یعنی جنگ خوب بھڑک اٹھی ہے)۔“ عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کچھ کنکریاں لیں اور انہیں کفار کے چہروں کی طرف پھینکا، پھر فرمایا: ”محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے رب کی قسم! یہ شکست کھا گئے۔“ میں دیکھنے لگا تو جنگ کی کیفیت ابھی ویسی ہی تھی جیسی میں دیکھ رہا تھا، لیکن جونہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں کنکریاں ماریں، تو اس کے بعد میں مسلسل ان کی طاقت کو کند پڑتا اور انہیں پسپا ہوتے ہوئے دیکھتا رہا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5505]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،ابن وهب: هو عبد الله، ويونس: هو ابن يزيد الأيلي.» [ترقيم الرساله 5505] [ترقيم الشركة 5459] [ترقيم العلميه 5418]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح