☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5492
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5492
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أُبو أسامة عبد الله بن أسامة الحَلَبي (ح) وأخبرناه أبو عمرو عثمان بن أحمد بن السَّمّاك ببغداد، حدثنا عيسى بن عبد الله الطيالسي (ح) وحدثني أبو بكر بن أبي دارِم الحافظ بالكوفة، حدثنا موسى بن هارون؛ قالوا: حدثنا محمد بن عمران بن محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، حدثنا معاوية بن عمّار الدُّهني، عن أبيه، عن أبي الزُّبير عن جابر، قال: حَمَلني خالي جَدُّ بن قيس وما أقدِرُ أن أرمي بحَجَر في السبعين راكبًا من الأنصار الذين وَفَدُوا على النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فخَرَج إلينا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ومعه عمُّه العباسُ، فقال:"يا عمِّ، خُذْ لي على أخوالك" فقالوا: يا محمد، سَلْ لِربِّك ولنفسك ما شئتَ، فقال:"أما الذي أسألُكم لنفسي فتَمْنَعُوني مما تمنعُون منه أموالكُم وأنفسكُم" قالوا: فما لنا إذا فعلنا ذلك؟ قال:"الجنة" (1) . هذه الروايات كلُّها بلفظٍ واحدٍ، وفي حديث موسى بن هارون: حدثنا محمد بن عمران، ولم نسمعه إِلَّا منه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وليس للعباسيّة ﵃ في تَقدُّم إسلام العباس أصحُّ من هذا الحديث (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5405 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے ماموں جد بن قیس مجھے ان ستر انصاری سواروں کے ہمراہ (مکہ) لے گئے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں وفد بن کر حاضر ہوئے تھے، اس وقت میں اتنا چھوٹا تھا کہ پتھر پھینکنے کی بھی سکت نہ رکھتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے ساتھ آپ کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بھی تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے چچا! میرے لیے میرے ان ماموں زادوں (انصار) سے بیعت لیجیے،“ تو انصار نے عرض کی: اے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ اپنے رب اور اپنی ذات کے لیے جو چاہیں شرط رکھ لیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی ذات کے لیے تم سے یہ عہد لیتا ہوں کہ تم میری ویسی ہی حفاظت کرو گے جیسی تم اپنے مال اور اپنی جانوں کی کرتے ہو،“ انہوں نے پوچھا: اگر ہم ایسا کریں تو ہمیں کیا صلہ ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جنت۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے قدیم الاسلام ہونے کے بارے میں اس حدیث سے زیادہ مستند کوئی روایت موجود نہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5492]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قويٌّ كما قال الحافظ ابن حجر في "الإصابة" 1/ 468، وذلك من أجل معاوية بن عمار الدهني، فهو صدوق لا بأس به.» [ترقيم الرساله 5492] [ترقيم الشركة 5446] [ترقيم العلميه 5405]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (5491) Back to Bab Next Hadith → (5493)