☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5490
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5490
حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيِه من أصل كتابه، حدثنا أبو عمران موسى بن هارون الحافظ، حدثنا إسحاق بن راهَوَيهِ. وحدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أبو سعيد محمد بن شاذانَ وإبراهيم بن أبي طالب ومحمد بن نُعَيم، قالوا: حدثنا إسحاق بن إبراهيم، قال: أخبرنا وهب بن جرير، قال: حدثني أبي، قال: سمعت محمد بن إسحاق يقول: حدثني حُسين بن عبد الله، عن عِكرمة عن ابن عباس، عن أبي رافع مولى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال: كنتُ غلامًا للعباس بن عبد المُطلب، وكنتُ قد أسلمتُ وأسلمت أمُّ الفضل وأسلمَ العبّاس، وكان يَكتُم إسلامه مَخافة قومِه، وكان أبو لَهَبٍ قد تَخلَّف عن بدرٍ، وبعثَ مكانه العاص بن هشام، وكان له عليه دين، فقال له: اكفِني هذا الغزو وأتركُ لك ما عليك، ففعل، فلما جاء الخبرُ وكَبَتَ اللهُ أبا لَهَب، وكنتُ رجلًا ضعيفًا أَنحِتُ هذه الأقداح في حُجْرةٍ، فوالله إني جالسٌ في الحُجْرة أنحِتُ أقداحي وعندي أمُّ الفضل إذ الفاسقُ أبو لَهَب يجُرُّ رجليه - أراه قال عند طُنُب الحُجْرة، وكان ظَهْرُه إلى ظهري، فقال الناس: هذا أبو سفيان بن الحارث، فقال أبو لهب: هلُمَّ إلي يا ابن أخي، فجاء أبو سفيان حتى جلس عندَه، فجاء الناسُ فقامُوا عليهما، فقال: يا ابن أخي، كيف كان أمرُ الناس؟ فقال: لا شيء، والله ما هو إلّا أن لَقِينَاهُم، فَمَنَحْنَاهُم أكتافنا يقتُلوننا كيف شاؤوا ويأسِروننا كيف شاؤوا، وايمُ اللهِ ما لُمتُ الناسَ، قال: ولِمَ، قال: رأيتُ رجالًا بيضًا على خَيلِ بُلْقٍ، لا والله ما تُلِيقُ شيئًا، ولا يقومُ لها شيءٌ، قال: فرفعتُ طَرَفَ (1) الحُجَرة، فقلتُ: تلك والله الملائكةُ، فرفع أبو لَهَبٍ يده فلَطَمَ وجهي، وثاوَرْتُه فاحْتَمَلَني فضرب بي الأرض حتى بَرَك عَلَيَّ (2) ، فقامت أم الفضل فاحتَجَرَت (1) وأخذَتْ عمودًا من عَمَدِ الحُجْرة، فضربته به، فعَلِقَت (2) في رأسه شَجّةٌ مُنكَرةٌ، وقالت يا عدوّ الله، استضعفته أَن رأيت سيِّدَه غائبًا عنه، فقام ذليلًا، فوالله ما عاش إلَّا سبع ليالٍ، حتى ضربه الله بالعدسة فقَتَلَتْه، فلقد تركه ابناه لَيلتَين أو ثلاثةً ما يدفنانه حتى أنْتَنَ، فقال رجلٌ من قريش لابنيه: ألا تستحِيَان، إنَّ أباكُما قد أنْتَنَ في بيته، فقالا: إنا نخشى هذه القُرْحة، وكانت قريشٌ تتقي العدسة كما تتقي الطاعونَ، فقال رجلٌ: انطلقا فأنا معكما، قال: فوالله ما غَسلوه إلَّا قذفًا بالماء عليه من بعيد، ثم احتمَلوه فقَذَفُوه في أعلى مكةَ إلى جدارٍ، وقَذَفُوا عليه الحجارة" (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5403 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ہیں، سے روایت ہے کہ میں سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کا غلام تھا، میں اسلام لا چکا تھا، ام الفضل رضی اللہ عنہا بھی اسلام لا چکی تھیں اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بھی مسلمان ہو چکے تھے، مگر وہ اپنی قوم کے خوف سے اپنا اسلام چھپاتے تھے، ابولہب غزوہ بدر میں شریک نہیں ہوا تھا بلکہ اس نے اپنی جگہ عاص بن ہشام کو بھیجا تھا جس پر اس کا قرض تھا، اس نے اس سے کہا تھا کہ ”میری جگہ تم اس لڑائی میں چلے جاؤ تو میں تمہارا قرض معاف کر دوں گا،“ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا، جب بدر کی شکست کی خبر پہنچی اور اللہ نے ابولہب کو ذلیل و رسوا کیا تو اس وقت میں ایک کمزور آدمی تھا اور ایک حجرے میں پیالے تراشنے کا کام کرتا تھا، اللہ کی قسم! میں حجرے میں بیٹھا اپنے پیالے تراش رہا تھا اور میرے پاس ام الفضل بھی موجود تھیں کہ اتنے میں وہ فاسق ابولہب اپنے پاؤں گھسیٹتا ہوا آیا اور حجرے کی طناب کے پاس میری پیٹھ کے پیچھے بیٹھ گیا، لوگ کہنے لگے کہ یہ ابو سفیان بن حارث آ رہا ہے، ابولہب نے کہا: ”اے میرے بھتیجے! میرے پاس آؤ،“ تو ابو سفیان اس کے پاس آ کر بیٹھ گیا، لوگ بھی آ کر ان دونوں کے گرد کھڑے ہو گئے، ابولہب نے پوچھا: ”اے میرے بھتیجے! لوگوں کا جنگ میں کیا معاملہ رہا؟“ اس نے کہا: ”کچھ بھی نہیں، اللہ کی قسم! بس ہم ان سے ملے اور ہم نے اپنے کندھے ان کے حوالے کر دیے، وہ جیسے چاہتے ہمیں قتل کرتے اور جیسے چاہتے ہمیں قیدی بنا لیتے، اور اللہ کی قسم! میں لوگوں کو ملامت نہیں کرتا،“ ابولہب نے پوچھا: ”کیوں؟“ اس نے کہا: ”اس لیے کہ میں نے چتکبرے گھوڑوں پر سفید پوش سوار دیکھے تھے، اللہ کی قسم! وہ کسی چیز کو نہیں چھوڑ رہے تھے اور کوئی چیز ان کے سامنے ٹھہر نہیں پا رہی تھی،“ ابو رافع کہتے ہیں کہ میں نے حجرے کا پردہ اٹھایا اور کہا: ”اللہ کی قسم! وہ تو فرشتے تھے،“ تو ابولہب نے ہاتھ اٹھا کر میرے چہرے پر تھپڑ مارا، میں اس سے گتھم گتھا ہو گیا تو اس نے مجھے اٹھا کر زمین پر دے مارا اور مجھ پر چڑھ کر بیٹھ گیا، یہ دیکھ کر ام الفضل اٹھیں اور انہوں نے حجرے کا ایک ستون پکڑا اور اس کے سر پر ایسی زور سے ماری کہ اس کے سر پر انتہائی گہرا اور برا زخم ہو گیا، اور انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے دشمن! کیا تو نے اسے اس لیے کمزور سمجھا ہے کہ اس کا آقا اس کے پاس موجود نہیں ہے؟“ چنانچہ وہ ذلیل ہو کر اٹھ کھڑا ہوا، اللہ کی قسم! اس کے بعد وہ صرف سات راتیں ہی زندہ رہا یہاں تک کہ اللہ نے اسے ”عدسہ“ (طاعون جیسی گلٹی) کی بیماری میں مبتلا کر دیا جس نے اسے ہلاک کر دیا، اس کے بیٹوں نے اسے دو یا تین راتوں تک یونہی چھوڑے رکھا اور اسے دفن نہیں کیا یہاں تک کہ اس کی لاش سڑ گئی، قریش کے ایک شخص نے اس کے بیٹوں سے کہا: ”کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟ تمہارا باپ گھر میں سڑ رہا ہے،“ انہوں نے کہا: ”ہمیں اس زخم کی چھوت کا ڈر ہے،“ اور قریش عدسہ سے ویسے ہی ڈرتے تھے جیسے طاعون سے ڈرا جاتا ہے، اس شخص نے کہا: ”چلو، میں تمہارے ساتھ ہوں،“ ابو رافع کہتے ہیں: اللہ کی قسم! انہوں نے اسے غسل نہیں دیا بلکہ دور سے ہی اس پر پانی پھینک دیا، پھر اسے اٹھا کر مکہ کے بالائی حصے میں ایک دیوار کے پاس ڈال دیا اور اس پر پتھر پھینک دیے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5490]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف حسين بن عبد الله - وهو ابن عُبيد الله بن عباس الهاشمي - وقد انفرد جرير - وهو ابن حازم - ويونس بن بُكير كما سيأتي برقم (5493) بذكر ابن عباس في إسناده، وخالفهما سائر أصحاب محمد بن إسحاق فلم يذكروا ابنَ عباس، كما سيأتي عند المصنف ...» [ترقيم الرساله 5490] [ترقيم الشركة 5444] [ترقيم العلميه 5403]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (5489) Back to Bab Next Hadith → (5491)