أخبرنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب بن يوسف العَدل، حدثنا محمد بن عبد الوهاب العبدي، أخبرنا جعفر بن عون، أخبرنا المسعودي، عن جعفر بن عمرو ابن حُرَيث، عن أبيه، قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم لعبد الله بن مسعود:"اقرأ" قال: أقرأُ وعليك أُنزِلَ؟! قال:"إني أُحِبُّ أن أسمعه من غيري" قال: فافتتح سورة النساء، حتى بلَغَ: ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ [النساء: 41] ، فاستَعْبَر رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وكَفَّ عبدُ الله. فقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"تَكلَّمْ" فَحَمِدَ الله في أول كلامِه، وأثنَى على الله، وصلَّى على النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وشَهِد شهادةَ الحَقِّ، وقال: رضينا بالله ربًّا، وبالإسلام دِينًا، ورضيتُ لكم ما رضي الله ورسولُه، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"رضِيتُ لكم ما رضي لكم ابن أمِّ عَبْدٍ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5394 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”قرآن پڑھ کر سناؤ“، انہوں نے عرض کی: میں آپ کو پڑھ کر سناؤں حالانکہ یہ آپ ہی پر نازل ہوا ہے؟! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ میں پسند کرتا ہوں کہ اسے اپنے علاوہ کسی اور سے سنوں“، چنانچہ انہوں نے سورۃ النساء کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ جب اس آیت ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ [سورة النساء: 41] پر پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زار و قطار رونے لگے اور عبد اللہ تلاوت سے رک گئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کچھ گفتگو کرو“، تو انہوں نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود بھیجا اور حق کی گواہی دیتے ہوئے کہا: «رَضِينَا بِاللّٰهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا» ”ہم اللہ کے رب ہونے اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہیں، اور میں تمہارے لیے اسی بات پر راضی ہوں جس پر اللہ اور اس کے رسول راضی ہوئے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے لیے اسی بات پر راضی ہوں جس پر ابنِ امِ عبد تمہارے لیے راضی ہوئے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5480]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، المسعُودي» [ترقيم الرساله 5480] [ترقيم الشركة 5435] [ترقيم العلميه 5394]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح