☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5412
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5412
أخبرنا أبو النَّضْر الفقيه، حدَّثنا معاذ بن نَجْدة القرشي، حدَّثنا قَبيصة بن عُقْبة، حدَّثنا سفيان، قال: حدثني حَبيب بن أبي ثابت، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس، قال: قال عُمر: عليٌّ أقضانا، وأُبيٌّ أقرؤُنا، وإِنَّا لَندَعُ بعض ما يقولُ أبيٌّ، وأبيٌّ يقول: أخذتُ عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ولا أدعُه، وقد قال الله ﵎: ﴿مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا﴾ (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5328 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہم میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے ہیں اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہم میں سب سے بڑے قاری ہیں، اور بلاشبہ ہم ابی کی بعض ان باتوں کو (جو وہ قرآن کے متعلق کہتے ہیں) ترک کر دیتے ہیں“، جبکہ ابی کہتے ہیں: ”میں نے اسے براہِ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حاصل کیا ہے، لہٰذا میں اسے کبھی نہیں چھوڑوں گا“، حالانکہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا﴾ ”ہم جس آیت کو منسوخ کر دیتے ہیں یا اسے بھلا دیتے ہیں۔“ [سورة البقرة: 106] [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5412]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،سفيان: هو الثوري.» [ترقيم الرساله 5412] [ترقيم الشركة 5366] [ترقيم العلميه 5328]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (5411) Back to Bab Next Hadith → (5413)