فحدَّثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدَّثنا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: خالد بن الوليد بن المُغيرة بن عبد الله بن عُمر بن مَخزُوم، وأمُّه لُبابة بنت الحارث بن حَزْن الهلالية أختُ ميمونةَ بنت الحارث زوجِ النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وكان خالدٌ يكنى أبا سليمان، استعملَه عمر بن الخطاب على الرُّهَا وحَرّان والرَّقّة وآمِدَ، فمَكَثَ سنةً، واستَعْفَى فأعفاهُ، فقدم المدينة فأقام بها في منزله، حتى مات بالمدينة سنة اثنتين وعشرين (2) .
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عبد اللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں کہ خالد بن ولید بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم کی والدہ لبابہ بنت حارث بن حزن ہلالیہ تھیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی بہن تھیں، خالد کی کنیت ابو سلیمان تھی، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں رہا، حران، رقہ اور آمد کا گورنر مقرر کیا تھا، وہ ایک سال تک ان عہدوں پر رہے، پھر انہوں نے سبکدوشی کی درخواست کی جسے سیدنا عمر نے قبول کر لیا، چنانچہ وہ مدینہ آگئے اور اپنے گھر میں مقیم رہے یہاں تک کہ سن 22 ہجری میں مدینہ منورہ میں ان کی وفات ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5371]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5371] [ترقيم الشركة 5325]