أخبرنا أبو العباس القاسم بن القاسم، حدثنا محمد بن موسى الباشاني، حدثنا علي بن الحسن بن شَقيق، أخبرنا الحسين بن واقِد، حدثنا عبد الله بن بُريدة، عن أبيه، قال: أصبحَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يومًا فدعا بلالًا، فقال:"يا بلالُ، بمَ سَبقْتَني إلى الجنةِ، إني دخلت البارحةَ الجنةَ فسمعتُ خَشْخَشتَكَ أمامي، فأتيتُ على قَصْرٍ من ذهبِ مُربَّعٍ مُشرِف، فقلت: لمن هذا القصرُ؟ فقالوا: لرجلٍ من أمّة محمدٍ، قلت: أنا محمد، لمن هذا القصرُ؟ قالوا: لرجلٍ من العرب، فقلتُ: إني عَربيّ، لمن هذا القصرُ؟ قالوا: لرجل من قُريش، فقلت: أنا قُرشيٌّ، لمن هذا القصرُ؟ قالوا: لعُمرَ بن الخَطّاب"، فقال بلالٌ: يا رسول الله، ما أذَّنْتُ قَطُّ إِلَّا صلَّيتُ ركعتَين، وما أصابني حَدَثٌ قطُّ إِلَّا توضأتُ عندها، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"بِهَذا" (1) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5245 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: ”اے بلال! تم جنت میں مجھ سے پہلے کس عمل کی وجہ سے پہنچے؟ میں کل رات جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے سامنے تمہارے جوتوں کی آہٹ سنی، پھر میں سونے کے ایک چوکور اور بلند محل کے پاس آیا تو میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: امتِ محمد کے ایک شخص کا، میں نے کہا: میں محمد ہوں، یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: ایک عربی کا، میں نے کہا: میں عربی ہوں، یہ کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: قریش کے ایک شخص کا، میں نے کہا: میں قریشی ہوں، یہ کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: عمر بن خطاب کا“، اس پر بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے جب بھی اذان دی ہے تو اس کے بعد دو رکعت (نفل) ضرور پڑھے ہیں، اور مجھے جب بھی بے وضو ہونے کی نوبت آئی تو میں نے اسی وقت وضو کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسی عمل کی وجہ سے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5328]
تخریج الحدیث
«حديث قوي، وهذا إسناد حسنٌ من أجل محمد بن موسى الباشاني» [ترقيم الرساله 5328] [ترقيم الشركة 5281] [ترقيم العلميه 5245]
Grade: حديث قوي